Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بل گیٹس کی اہلیہ نے طلاق کا مقدمہ دائر کردیا

شائع 25 ستمبر 2016 05:20pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن ڈی سی:دنیا کے امیر ترین جوڑے بل گیٹس اور میلنڈا میں ناچاقی کی خبریں گردش میں ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ میلنڈا نے ناصرف طلاق کا مقدمہ دائر کیاہے  بلکہ دولت کے نوے فیصد شیئرز کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔

بل گیٹس اور میلنڈا کو دنیا میں صرف امیر ہونے کی وجہ سے نہیں جانا جاتا۔انہوں نے اپنی دولت کا بڑا حصہ بیماریوں کیخلاف تحقیق کیلئے وقف کردیا ہے۔

یہ جوڑا پولیو کیخلاف عالمی مہم کا سرخیل بھی ہے۔لیکن اب یہ افواہیں اڑ رہی ہیں کہ کھرب پتی امریکی جوڑی ٹوٹ رہی ہے۔باضابطہ طور پر تو اس کا اعلان نہیں ہوا لیکن ذرائع طلاق کا کیس دائر ہونے کی تصدیق کررہے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے دعوے کے مطابق طلاق کیلئے عدالت میں درخواست میلنڈا نے دائر کی ہے۔یہ درخواست ایک سو بارہ صفحات پر مشتمل ہے۔

بل گیٹس کے ترجمان نے طلاق کی تصدیق کرنے سے گریز کیاہے ۔ تاہم اگر بل گیٹس مقدمہ ہار جاتے ہیں تو دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہونے کا اعزاز ان سے چھن جائے گا۔

گیٹس کے اثاثوں کی مالیت 80ارب ڈالرز بتائی جاتی ہے۔

ادھر میلنڈا طلاق لینے کے باوجود دنیا کی امیر ترین خاتون رہیں گی، اور بل میلنڈا فائونڈیشن بھی کام کرتی رہے گی۔