Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت7طالبان شدت پسند ہلاک

شائع 25 ستمبر 2016 05:12pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

افغان صوبے پکتیکا میں سیکیورٹی فورسز نے کالعدم ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر اعظم طارق سمیت سات طالبان شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

اتحادی افواج اورافغان فورسزنے افغانستان کے صوبے پکتیکا میں مشترکہ کاررروائی کی جس  میں سات شدت پسند مارے گئے ۔

ہلاک ہونےوالوں میں کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈر اعظم طارق اور اُس کا بیٹا بھی شامل ہے۔فورسز کی مشترکہ زمینی اورفضائی کارروائی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کیا گیاہے۔

جبکہ دوسری جانب کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ نے اعظم طارق سمیت سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔