Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

انوشکا شرما نے کھولے فلم 'اے دل ہے مشکل 'کے اہم راز

شائع 19 ستمبر 2016 09:07am

anushka0000000000

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کارکرن جوہر کی آنے والی فلم 'اے دل ہے مشکل' میں اداکارہ ایشوریا رائے اور انوشکا شرما کی خوبصورتی  چرچے چاروں طرف پھیل چکے ہیں،فلم کے ٹریلر  میں دونوں اداکارائیں بیحد حسین  نظر آرہی ہیں ۔

ڈی این اے انڈیا کے مطابق مرحوم  بھارتی ہدایت کار یش راج چوپڑا کواپنی فلموں کی ہیروئنوں کو حسین بنانے میں کمال حاصل تھا،جس کی مثال  فلم سلسلہ میں ریکھا اورڈر میں جوہی چاؤلہ ہیں ،یش راج نے ان تمام ہیروئنوں کی شخصیت  ہی بدل کر رکھ دی تھی۔

اور اب ان کا یہ کام سنبھالا ہے ہدایت کرن جوہر نے،کرن اپنی فلموں میں کہانی اور کاسٹ کے ساتھ اس بات کا بیحد خیال رکھتے ہیں ان کی فلموں کی ہیروئن بیحد خوبصورت نظر آئے۔

فلم اے دل ہے مشکل میں دونوں اداکاراؤں (ایشوریا رائے اور انوشکا شرما)کے خوبصورتی کے چرچے زوروشور سے جاری ہیں،اس حوالے سے انوشکا شرما نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میں یش راج کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں،یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں اس طرح کی فلم میں کام کرررہی ہوں'۔

واضح رہے کہ کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل رواں سال28 اکتوبر 2016 کو ریلیز کی جائے گی۔