Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ایسے مصالحے جو ہیں ہماری صحت کے رکھوالے

شائع 12 ستمبر 2016 08:22am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہمارے کھانوں میں روزمرہ استعمال ہونے والے مصالحے نہ صرف ہمارے کھانوں کو لذت بخشتے ہیں، بلکہ یہ مصالحے ہماری صحت کیلئے انتہائی مفید اور ہمیں چاق و چوبند رکھنے میں بہت مددگار ہوتے ہیں۔

اکثر لوگ اس بات سے لاعلم ہیں کہ ہمارے کھانوں میں روزمرہ استعمال ہونے والے مصالحے ہمیں کئی بیماریوں سے نجات دلانے میں بہت کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔

یہ مصالحے ہمیں الرجی ، نزلہ زکام، بخار ، کھانسی اور کئی بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

مصالحے ہمارے کھانوں کو نہ صرف مزے دار بناتے ہیں، بلکہ بہت سی بیماریوں سے نجات بھی دلاتے ہیں۔ وہ کون سے مصالحے ہیں  جوہماری صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہیں، آیئے جانتے ہیں۔

٭ دھنیا

ہمارے کھانوں میں تقریباً روز استعمال ہونے والا دھنیا جوڑوں کے درد، کولیسٹرول اور پھٹوں کی سختی سے نجات دلانے میں بہت مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Image result for dhaniya powder images

پسے دھنیے کے ساتھ ساتھ ثابت دھنیا بھی آپ کی صحت کےلیے بہت مفید ہے۔ ثابت دھنیے میں وٹامن سی پایا جاتا ہےجوکہ جسم میں موجود زہریلے مادے کا خاتمہ کرتا ہے۔

٭ لونگ

لونگ انسانی صحت کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔ اکثر ڈاکٹر داڑھ کے درد میں لونگ داڑھ میں رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ کیونکہ لونگ سے داڑھ کو سکون پہنچتا ہے۔

Image result for cloves images

اس کے علاوہ لونگ نظام ہاضمہ کےلیے بھی بہت مفید ہے اور کھانسی کو بھی دور کرتی ہے۔

٭ زیرہ

Image result for zeera images

زیرہ آپ کو کئی بیماریوں سےمحفوظ رکھتا ہے۔ زیرہ سردرد کو دور کرنے میں بھی بہت مددگار ہوتا ہے۔ اس کےعلاوہ زیرہ نزلہ زکام سے بھی نجات دلاتا ہے۔

٭ ہلدی

Image result for haldi images

ہلدی کے بےشمار فائدے ہیں، ہلدی جہاں کھانوں کو رونق اور ذائقہ بخشتی ہے وہیں انسانی صحت کےلیے کو بھی بہت فائدہ دیتی ہے۔ ہلدی جلدی امراض، دل کی بیماری ، ہائی بلڈ پریشر کےلیے بہت مفید ہوتی ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔