Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

مارلن منرو کے قیمتی لباس کی نیلامی

شائع 08 ستمبر 2016 08:21am
فائل فوٹو فائل فوٹو

امریکہ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ مارلن منرو کے صدر جان کینڈی کی سالگرہ پر پہنے گئے لباس کی نیلامی ہو رہی ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق منرو نے اس لباس میں بغیر سانس لیے صدر کینڈی کو اُن کی 45 ویں سالگرہ کی مبارکباد دینے کے لیے گانا گیا۔

marlen

مارلن منرو نے سنہ 1962 میں نیوریارک کے میڈاسن سکوایئر گارڈن میں ہونے والی تقریب میں یہ لباس پہنا تھا۔

منرو اس تقریب کے تین ماہ بعد انتقال کر گئی تھیں اور صدر کینڈی 1963 میں مارے گئے تھے۔

منرو کا یہ لباس 1999 میں 12 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں نیلام ہوا تھا اور اب نومبر میں ہونے والی نیلامی میں امید کی جا رہی ہے کہ اس کی بولی 30 لاکھ ڈالر تک لگے گی۔

libaas

یہ لباس ریشم کا بنا ہوا ہے اور اس میں ہزاروں کی تعداد میں چمکتے پتھر اور ستارے لگے ہوئے ہیں۔

لباس کی نمائش 17 نومبر کو لاس انیجلیس میں ہو گی۔

نیلامی سے قبل لباس کو نمائش کے لیے میوزیم میں رکھا جائے گا۔

بشکریہ: بی بی سی اردو