Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لندن:داعش سے وفاداری،پاکستانی نژاد برطانوی انجم چوہدری کو سزا

شائع 06 ستمبر 2016 05:17pm
File Photo File Photo

لندن :لندن میں پاکستانی نژاد برطانوی انجم چوہدری اور ان کے ساتھی کو ساڑھے پانچ برس قید کی سزا سنادی گئی۔دونوں نے داعش سے آن لائن وفاداری کا حلف لیا تھا۔

داعش کی حمایت کیوں کی؟۔پاکستانی نژاد برطانوی انجم چوہدری اور ان کے ساتھی کو سزا سنادی گئی۔ساڑھے پانچ سال قید کاٹنا ہوگی۔

لندن کی عدالت نے اننچاس سالہ انجم چوہدری اور ان کے ساتھی میزان الرحمان کو مجرم قرار دیا۔دونوں پر لوگوں کو داعش کی حمایت پرا کسانے کا الزام تھا۔عدالت میں دونوں ملزمان کی تقاریر بھی سنوائی گئیں۔عدالت نے تقاریر کو سوچ سمجھ کر کیا جانے والا اقدام قرار دیااور دونوں ملزمان کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنادی۔