اٹلی: دس دن بعد کتا صحیح سلامت زندہ نکال لیا گیا

گزشتہ دنوں اٹلی میں 6.2 کی شدت سےآنے والے زلزلے نے وسطی ٰ اٹلی کے علاقوں میں خوب تباہی مچائی ۔ 10 روز بعد تباہ شدہ ملبے تلے سے رومیو نامی گولڈن ریٹریور کتے کو زندہ نکال لیا گیا ۔
اتنی بڑی مصیبت کے باوجود رومیوگول گول گھوم رہا تھا، جس کو روک کر فائر فائٹر نے اس کے پنجے کا معائنہ کیا۔ ذرائع کے مطابق کتے کی صحت ٹھیک تھی۔
اس ہی ہفتے کے شروع میں ایک بلی جس کا نام جوئے تھا ایماٹریس کے ایک گھر کے ملبے تلے سے قدرتی آفت آنے کے 6 دن بعد نکالا گیا تھا۔
بشکریہ رائٹرز
مقبول ترین
Comments are closed on this story.