Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

کیا آپ نے کبھی نمک کو اس طرح استعمال کیا ہو گا

شائع 03 ستمبر 2016 09:54am

salt9

نمک کا استعمال ہمارے روز مرہ کھانوں اور دیگر صفائی ستھرائی کے کاموں میں عام ہے۔ اس میں کسی قسم کے زہریلے زراعات شامل نہیں ہوتے اس لئے لوگ صدیوں سے اسے گھر کی صفائی اور دیگر کاموں میں بلا خوف و فکر استعمال کرتے ہیں، نمک نہ صرف گھر کی صفائی میں بیحد اہم کردار ادا کرتا ہے بلکہ نہایت سستا ہونے کے باعث ہر کوئی  اسے با آسانی خرید سکتا ہے۔

:چونٹیوں سے نجات

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے گھر میں چونٹیاں نہ آئیں تو اس کا نہایت آسان حل ہے کہ آپ ہر کونے میں نمک کا چھڑکاؤ کر دیں ہر الماری دراز اور اور تمام ان جگہوں پر جہاں چونٹیوں کے آنے کا خدشہ ہو۔

:برتنوں کو چمکائیں

اگر آپ کے پاس کچھ ایسے برتن ہیں جو چاندی ، تانبے  یا پیتل سے بنے ہیں، اور آپ انہیں ہمیشہ چمکتا دمکتا دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں نمک سے صاف کریں ، نمک کی مدد سے اس میں ایک خاص قسم کی چمک آئے گی ساتھ اس پر موجود تمام داغ صاف ہو جائیں گے۔

آپ کو کرنا صرف یہ ہے کہ نمک اور سرکہ کا ایک پیسٹ تیار کرنا ہے اور اسے برتن پر ملنا ہے اس پیسٹ کی مدد سے وہ تمام اشیاء چمکنے لگیں گی۔

:گاڑی کے شیشے اور کھڑکیوں کو چمکائیں

گاڑی اور کھڑکیوں کو نمک سے صاف کریں وہ بالکل ایسی ہوجائیں گی جیسے نئی ہیں ، چند چائے کے چمچ نمک گرم پانی میں ملائیں اور اس سے کھڑکیوں اور شیشوں کو صاف کریں ۔

:نہانے کے لئے بہترین اسکرب

نمک کو ایک اسکرب کے طور پر استعمال کرنے کے لئے آپ نمک کے ساتھ لیونڈر آئل یا زیتون کا تیل شامل کریں اور اس مکسچرکو تمام جسم پر ملیں اور اس کے بعد نہائیں ، اس اسکرب کی مدد سے آپ کے جسم پر موجود تمام داغ اور میل صاف ہوجائے گا اور تازگی کا احساس ہو گا۔

:رنگوں کو برقرار رکھیں

اگر آپ اپنے غالیچے اور قالین کے رنگوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو انہیں دھونے سے پہلے کچھ دیر نمک کے پانی میں بھگو کر رکھیں ایسا کرنے سے قالین اور غالیچوں پر موجود ہر قسم کے داغ دھبے دور ہو جائیں گے جنہیں صاف کرنا تقریبا نا ممکن تھا۔

:دانتوں کے درد سےنجات

اگر کبھی آپ کے دانت میں تکلیف ہو منہ سوج جائے تو نمک کے استعمال سے آپ اپنی تکلیف کم کر سکتے ہیں ۔ نمک کو پانی میں ملائیں اور غرارے کریں ،یہ غیر یقینی طور پر ایک ماؤتھ واش کا کام دیتا ہے جس سے نہ صرف آپ کی دانتوں کی تکلیف میں فرق آئے گا بلکہ دانتوں میں چمک بھی پیدا ہو گئی۔

:دانتوں کو چمکائیں

اگر آپ اپنے دانتوں کو چمکتا دیکھنا چاہتے ہیں تو نمک اور بیکنگ سوڈا ملا کر دانتوں پر لگائیں اس پیسٹ کی مدد سے آپ کے دانتوں کا پیلا پن ختم ہوجائے گا اور دانت سفید اور چمکدار ہو جائیں گے۔

نوٹ: یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لئے ہے۔