Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

داعش اور کرد ملیشیا خطرہ ہیں، ترک صدر

شائع 02 ستمبر 2016 01:55pm
File Photo File Photo

استنبول:ترک صدررجب طیب  اردوان کا کہنا ہے کہ داعش اورکرد ملیشیا دونوں ترکی کیلئے خطرہ ہیں۔ شام میں دہشت گردوں کیخلاف مہم صحیح انداز میں جاری ہے، کئی علاقوں سے داعش کو پیچھے دھکیل دیا ہے۔

ترک صدررجب طیب رجب اردوان کا کہنا ہے کہ ہم شام میں سیف زون کے قیام کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن اس خیال کو بین الاقوامی سطح پرفی الحال حمایت نہیں ملی۔  تاہم شام میں داعش اورکرد باغیوں کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔

انقرہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ترک افواج جرابلس میں داخل نہیں ہوئیں بلکہ جرابلس کی عوام خود مقابلہ کررہے ہیں۔ ہم صرف لاجسٹک سپورٹ فراہم کررہے ہیں۔

ملک کے اندرونی حالات کے حوالے سے صدراردوان کا کہنا تھا کہ ترک وزیر داخلہ کے استعفیٰ کے بعد کابینہ میں مزید تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔