Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
13 Rajab 1446  

ان علامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ میں آئرن کی کمی موجود ہے

شائع 26 اگست 2016 10:44am
فائل فوٹو فائل فوٹو

آئرن انسانی جسم کےلیے بے حد ضروری ہے۔ اگر جسم میں آئرن کی کمی ہوجائے تو انسانی جسم میں کمزوری اور صحت خراب ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اگر آئرن کی کمی کو بروقت پورا نہ کیا جائے تو اس سے صحت کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔

٭ سانس کی کمی

Image result for Breathlessness images

اگر آپ کو ہلکی پھلکی چہل قدمی سے سانس پھول جاتا ہے یا پھرہلکی پھلکی ورزش سے بھی سانس پھولنا شروع ہوجاتا ہے تو اس بات سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ میں آئرن کی کمی ہے۔

٭ زرد جلد

Image result for iron deficiency pale skin anemia

جب انسانی جسم میں آئرن کی کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے تو چہرے پر اس کے آثار نظر آنے لگتے ہیں۔ اگر آپ کے چہرے کا رنگ زرد ہوتا جارہا ہے تو عین ممکن ہے کہ آپ میں آئرن کی کمی ہے۔

٭ مسلز میں سوجن

Image result for muscles soreness

آئرن کی کمی کے باعث آپ کے مسلز میں درد اور سوجن شروع ہوجاتی ہے۔ہلکا کام کرنے کے بعد بھی مسلز میں درد ہونا آئرن کی کمی کو واضح کرتا ہے۔

٭ بھربھرے ناخن

Image result for brittle nails

آئرن کی کمی کے باعث آپ کے ناخن بھی خراب ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔ ناخن میں بھر بھرا پن اور ناخنوں کا آسانی سے ٹوٹ جانا آئرن کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

٭کام پر کم توجہ

Image result for lack of focus

آئرن کی کمی کے باعث کام پر توجہ نہ ہونے کے برابر ہوجاتی ہے۔ جس کے باعث آپ کی کارگردگی متاثر ہوتی ہے ، جس کے بعد آپ کا کام کرنے کا دل نہیں چاہے گا۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔