سیف علی خان کے بیٹے کے ا س کارنامے نے والد کا سر فخر سے بلند کردیا
ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارسیف علی خان نے گزشتہ روز اپنی 45 ویں سالگرہ منائی لیکن آج بھی وہ کسی نوجوان اداکار سے کم نظر نہیں آتے۔
بولی وڈ کے چھوٹے نواب نے اپنی زندگی کے حسین پل مداحوں کے ساتھ تصاویر کی شکل میں شئیر کئے ہیں ، تصاویر میں سیف کے بیٹے ابراہیم علی خان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ابراہیم تصاویر میں اپنے والد (سیف علی خان)سے بھی لمبے نظر آرہے ہیں ،انہیں دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہےکہ وہ اتنی جلدی اتنی بڑے ہوگئے۔
سیف علی خان اپنے بیٹے کے ساتھ نہایت فخریہ انداز میں کھڑے بیحد خوش نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ خان اور ابراہیم خان سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کے بچے ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.