Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا

شائع 13 اگست 2016 06:37am
لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا/فائل فوٹو لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا/فائل فوٹو

ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کردیا،کہتے ہیں ملک کی محبت اور ٹیم میں رہ کر مدد کرنے کیلئے یوٹرن لیا ہے۔

ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لے لیا، اپنے ایک بیان میں میسی نے کہا ہے کہ ارجنٹینا کی قومی فٹبال ٹیم میں واپس آنے کی خواہش ہے اور ملک کے لئے کھیل کو جاری رکھنا چاہتا ہوں۔

واضح رہے کہ دو مہینے پہلے کوپا امریکا فٹبال کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کو چلی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جس کے بعد میسی نے فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔