Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

جولین اسانج سے چارسال بعد انٹرویو کی اجازت

شائع 11 اگست 2016 02:38pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لندن :ایکواڈور نے سوئیڈن حکومت کو وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے انٹرویو کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ جولین اسانج لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانےمیں سیاسی پناہ لئے ہوئے ہیں۔

سوئیڈن کو دنیا بھر میں امریکا سمیت دیگر ممالک کے راز افشاں کرنے والے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا انٹرویو کرنے کی آخر کار اجازت مل ہی گئی ۔ چار سال بعد ایکواڈور کے اٹارنی  جنرل کی اجازت پر سوئیڈن حکومت لندن میں ایکواڈور کی ایمبیسی کے اندر انٹرویو کرے گی۔

ایکواڈور کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سوئیڈن حکومت آئندہ کچھ ہفتوں میں وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے انٹرویو کرسکتی ہے۔ جولین اسانج نے گزشتہ چار سال سے ایکواڈور کے سفارت خانے میں سیاسی پناہ لی رکھی ہے۔