بینائی بہتر بنائیں ، چشموں کو کہیں بائے بائے
آج کل ہر دوسرے انسان آنکھوں میں چشمہ لگائے نظر آتا ہے اور اس کی بڑی وجہ راتوں میں جاگ کے موبائل فون استعمال کرنا ہے اور دن بھر کمپیوٹر کے آگے بیٹھ کے کام کرنا ہے۔
ایسی بہت سی چیزیں ہیں، جوبینائی کوبہتر بناتی ہیں، جن میں ورزش، غذائیں اور امیک اپ کرنا شامل ہے۔ ذیل میں ان چیزوں کاتذکرہ کیاجارہاہے، جن سے بینائی بہتر کرنے میں مدد مل سکتی ہے اور آپ اپنے چشموں کو ہمیشہ کے لیے خیر آباد کہہ سکتے ہیں۔ آپ ان چیزوں کا استعمال ضرور کیجیے۔
شکرقندی کھائیں
شکر قند میں حیاتین الف ہوتی ہے، جس سے بینائی میں اضافہ ہوجاتاہے۔ ایسے افراد جنھیں رات کوکم نظر آتا ہے، انھیں شکرقند ضرور کھانا چاہیے۔ اس کے علاوہ بھنا ہوا چقندر بھی بینائی کے لیے مفید ہے۔
درجہ حرارت کم رکھیں
گرمی یاگرم ہواکے تھپیڑوں سے آنکھیں خشک ہوجاتی ہیں۔ گھریادفتر میں گرمی کرنے کے لیے گملوں میں پودے اور کھڑکیوں پر پردے بھی لگائے جاسکتے ہیں۔
پابندی سے ورزش کریں
پابندی سے ورزش کرنے سے آنکھوں کی بیماریوں کم ہوجاتی ہیں، اس لیے کہ اس سے آنکھوں پرپڑنے والا دباو کم ہوجاتاہے۔ ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہ افراد جوہفتے میں چاردن 40منٹ تک پیدل چلتے ہیں، انھیں دوائیں نہیں کھانی پڑتیں۔
بلیوبیری کھائیں
ناشتے میں بلیوبیری کھانے سے 50برس کی عمر کے بعد آنکھوں پر پڑنے والے منفی اثرات ختم ہوجاتے ہیں۔ مجموعی صحت میں بہتری کے لیے بلیوبیری میں دہی ملاکرکھایاجاسکتاہے۔
خوشبو سونگھیں
گل یاسمین کاعطر شانوں پر لگائیے اور اسے سونگھیں۔ اس سے آپ کے دماغ کی لہروں میں اضافہ ہوجاتاہے اور وہ پہلے کے مقابلے میں زیادہ فعال ہوجاتی ہیں، جس سے بینائی کاارتکازدرست ہوجاتاہے۔
بلڈپریشرچیک کریں
ہرماہ پابندی سے اپنا بلڈپریشر چیک کیجیے۔ ہائی بلڈپریشر اور ذیابیطس دونوں کاتعلق اندھے پن سے ہے۔ یہ دونوں بیماریاں خون کی شریانوں کونقصان پہنچاتی ہیں۔
مچھلی کھائیں
روغنی مچھلی کھائیں۔ یہ بہت مفید ہوتی ہے۔ ایسی مچھلیوں میں اومیگا۔ 3شحمی تیزاب ہوتا ہے، جس سے بینائی کم زور نہیں ہوتی۔
Comments are closed on this story.