Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

رات کا بچا ہوا کھانا، آپ کی صحت کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

شائع 05 اگست 2016 11:03am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر ہم اتنا کھانا تیار کرلیتے ہیں کہ وہ کھانا اگلے دن تک کام آتا ہے۔ لیکن یہ کھانا پہلے دن کے جیسا فریش نہیں رہتا چاہے ہم اس کھانے کو جتنا بھی اچھی طرح پیک کرکے رکھیں۔

ایک دن کا پرانا کھانا آپ کی صحت کےلیے اکثر نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ کچھ ایسے کھانے ہوتے ہیں جن کو اگر آپ دوبارہ کھائیں گے تو اس سے آپ کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

٭ اگر آپ رات کا بچا ہوا  کھانا فریج میں رکھتے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ کھانے کا برتن اچھی طرح بند ہو۔ خصوصاً چاولوں کو اچھی طرح بند کرکے رکھیں اور فریج میں ایسی جگہ پر رکھیں جہاں کولنگ اچھی ہوتی ہو۔

باسی چاول کھانے سے آپ ڈائیریا اور متلی کا شکار ہوسکتے ہیں۔کیونکہ چاولوں کو فریج میں رکھنے سے کئی زہریلے بیکٹیریا پیدا ہوجاتے ہیں اور دوبارہ گرم ہونے سے یہ بیکٹیریا ختم نہیں ہوتے۔

چاولوں کو پکانے کے 1 گھنٹے اندر اندر ہی کھالینا چاہیئے۔

٭وہ کھانے جو ویجیٹیبل (سبزی) آئل میں بنے ہوتے ہیں۔ ان کو دوبارہ کھانے سے کینسر اور دل کے امراض ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس قسم کے آئل میں کنولا، کارن، سن فلاور اور سویا بین بنے ہوتے ہیں اگر اس تیل سے بنے باسی کھانے کو باربار کھایا جائے تو یہ آپ کی صحت پر خطرناک اثرات مرتب کرتے ہیں۔

٭ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سبزیوں کو کبھی بھی باسی نہیں کھانا چاہیئے، ہری سبزیاں فریش پکی ہوئی ہی کھانی چاہیئے۔جس طرح باسی چاول کھانے سے آپ ڈائیریا کا شکار ہوسکتے ہیں، ویسے ہی باسی ہری سبزیاں بھی آپ کی صحت کےلیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے۔