Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک کپ ہلدی کا پانی، کردے ساری بیماریوں چھٹی

شائع 01 اگست 2016 11:38am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہلدی کے کئی سارے فائدے ہیں۔ ہلدی کے ذریعے آپ کی نہ صرف رنگت نکھار تی ہے بلکہ ہلدی آپ کے کھانوں کولذت بھی بخشتی ہے۔

اسی طرح ہلدی کا پانی بھی آپ کےلیے بہت مفید ہے۔ اس کے ذریعے آپ کینسر جیسی بیماری سے چھٹکارہ حاصل کرسکتے ہیں۔

اگر آپ لیموں کے پانی میں تھوڑی سی ہلدی ملاکر پئیں تو اس سے آپ کا نظام ہاضمہ بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

 لیموں اور ہلدی کا پانی آپ کو بیش بہا فائدے دیتا ہے۔  اس میں موجود اجزاء آپ کو ہر قسم کی جلن سے بچائے رکھتے ہیں۔

:ہلدی اور لیموں پانی بنانے کا طریقہ

٭ ¼ چائے کا چمچ ہلدی

٭ ½ لیموں

٭ نیم گرم پانی

٭ شہد

:ترکیب

٭ سب سے پہلے ½ لیموں کپ میں نچھوڑیں۔

٭ اس میں ہلدی اور نیم گرم پانی ڈالیں۔

٭ تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں۔

٭ اگر آپ ذائقہ اچھا کرنا چاہتے ہیں تو اس میں 1 چمچ شہد بھی ڈال دیں۔

لیموں اور ہلدی کے پانی کے بہت سارے فائدے ہیں ۔اس پانی سے آپ کئی ساری بیماریوں سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔جیسے دل کے امراض، کینسر، ذیابطیس کو کنٹرول میں رکھتا ہے، جلن سے محفوظ رکھتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے مشورہ ضرور کرلیں۔