پراپرٹی ویلیویشن ایف بی آر کے کرنے پر اتفاق
اسلام آباد:حکومت اور ریئل اسٹیٹ ایجنٹس کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ اب پراپرٹی کی ویلیویشن ایف بی آر کرے گا۔
اسلام آباد میں کامیاب مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحق ڈار نے کہا کہ بڑے شہروں میں پراپرٹی ویلیویشن پراتفاق ہو گیا ہے۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں ماضی کی کوتاہیوں کودور کرنے کا موقع ملا ہے۔
اجلاس میں پراپرٹی فروخت کیلئے ہولڈنگ پیریڈ بھی پانچ سال سے کم کر کے تین سال کر دیا گیا ہے۔پہلے سال جائیداد کی فروخت پردس فیصد، دوسرے سال ساڑھے سات فیصد اورتیسرے پانچ فیصد کیپیٹل گین ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ انتہائی پیچیدہ مسئلے کواسٹیک ہولڈرزکے ساتھ مشاورت سی حل کیا گیا ہے۔ اسحق ڈارنے مزید کہا کہ بینکوں سے لین دین پر ود ہولڈنگ ٹیکس کٹوتی کی شرح اگست میں بھی اعشاریہ چار فیصد برقرار رہے گی۔
Comments are closed on this story.