Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ نمونیا کی علامات جانتے ہیں؟

شائع 30 جولائ 2016 02:27pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نمونیا سانس لینے کی ایک عام حالت ہے جو بچوں کو اثر انداز کرتی ہے اور انکی اموات کا ایک بڑا سبب ہے۔اگر آپ کے قوت مدافعت کا نظام کمزور ہے تو سٹریپٹےکوکس نمونیا نامی جرثومہ آپ میں انفیکشن  کرسکتا ہے۔

درج ذیل نمونیا کی چند علامات ہیں جو آپ کو معلوم ہونی چاہیئں

بلغمی کھانسی

بلغم بنانے والی کھانسی نمونیا کی فیصلہ کن علامت ہے۔ بیکٹیریل نمونیا میں پیلے اور ہرے رنگ کا بلغم بنتا ہے۔

بخار

نمونیا کی صورت میں عموماً بچوں کو کپکپاہٹ کے ساتھ بخار ہوتا ہے۔ بڑوں کو ہلکا بخار ہو سکتا ہے۔

سینے میں درد

اگر کوئی شخص سینے میں درد محسوس کرے اور سانس آسانی سے نہ لے پا رہا ہویا مناسب طریقے سے نہ کھانس پا رہا ہو تو یہ بھی نمونیا کی ایک علامت ہے۔

پسینے کا آنا

تیز بخار اور کپکپاہٹ کے ساتھ ساتھ پسینے کا آنا بھی نمونیا ہونے کی ایک علامت  ہو سکتا ہے۔

بشکریہ زی نیوز