Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارباز خان نے سناکشی سنہا کے حوالے سے تصدیق کردی

شائع 30 جولائ 2016 01:18pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی: گردش کرتی تمام افواہیں بالآخر دم توڑ گئیں۔ فلمساز ارباز خان نے سناکشی سنہا کے دبنگ 3کا حصہ ہونے کی تصدیق کردی۔

 گزشتہ دنوں یہ خبریں گرم تھیں کہ کچھ اختلافات کے سبب فلمساز ارباز خان دبنگ کے پچھلے دونوں  حصوں میں کام کرنے والی سناکشی سنہا کی جگہ فرینچائز کی تیسری قسط میں انتیس سالہ اداکارہ پرینیتی چوپڑہ کو کاسٹ کرنے والے ہیں۔

ارباز خان نے ذرائع کو بتایا کہ  سناکشی دبنگ 3 کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔ممکن ہے فلم میں ایک اور ہیروئن ہو۔انکا مزید کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ اگلے برس شرو ع ہوجائے گی۔

دبنگ سیریز میں ونود کھنا اور ماہی گل بھی اہم کردار نبھا رہے ہیں۔

بشکریہ زی نیوز