Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جان ابراہم اور ورون دھون کی فلم ڈشوم ریلیز

شائع 29 جولائ 2016 02:01pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

ممبئی :بالی وڈ اداکارجان ابراہم اور ورن دھون کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم' ڈشوم' ریلیز کر دی گئی ہے۔

ایکشن اور سنسنی خیزی سے بھرپور فلم ڈشوم بھارتی سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔ روہت شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی بھارت کے صف اول کے ایک ایسے بلے باز کے گرد گھومتی ہے جسے مشرق وسطی میں اغوا کر لیا جاتا ہے۔

فلم میںشامل ہے ایکشن،کامیڈی ڈرامہ اوررومانس کا خوب تڑکہ،بالی ووڈ اداکار ورن دھون اور جان ابراہم پہلی بار فلم ڈشوم میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

 فلم میں دونوں ہیروز کو ایک ہی لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے جس کے بعد شروع ہوتا ہے لو ٹرائی اینگل جان ابراہم اور ورن دھون کے ساتھ جیکلین فرنینڈس اداکاری کے جوہر دکھارہی ہیں۔