Aaj News

اتوار, اکتوبر 06, 2024  
02 Rabi Al-Akhar 1446  

مشعل اوباما نےہیلری کی صدارتی امیدوارکےطورپر نامزدگی کی توثیق کردی

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2016 08:26am
فائل فوٹو فائل فوٹو

فلاڈیلیفیا:امریکی خاتون اول مشعل اوباما نے ہیلری کلنٹن کی صدارتی امیدوار کے طورپرنامزدگی کی توثیق کردی۔

  مشیل اوباما کہتی ہیں انتخابات میں"ہیلری کے ساتھ ہوں'۔ صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں ہیلری کے حریف نے بھی ہیلری کو بہترین امیدوار کے طور پر سراہا۔

امریکی شہر فلاڈیلفیا میں ڈیموکریٹک پارٹی کا 4 روزہ قومی کنونشن جاری ہے۔ کنونشن میں سابق وزیر خارجہ  ہیلری کلنٹن کو باضابطہ صدارتی انتخابات کیلئے امیدوار نامزد کیا جائے گا۔

کنونشن سے  خطاب کرتے ہوئے خاتون اول مشعل اوباما نے ہیلری کلنٹن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان انتخابات میں 'ہیلری کے ساتھ ہوں'۔ میں نے ان میں قوم کے بچوں کیلئے ایک دیرینہ لگن کو دیکھا ہے۔

ہیلری کلنٹن وہ واحد امیدوار ہیں  جن پر قوم کے مستقبل کے رول ماڈل کے طور پر اعتماد کیا جاسکتا ہے ہم انتخابات میں ایسے شخص کا انتخاب کرتے ہیں اور اُسے بااختیار بناتے ہیں جو  آئندہ 4 سالوں  کیلئے قوم کے بچوں کا مستقبل استوار کرے اور میرے نزدیک بہترین امیدوار ہیلری کلنٹن ہیں۔

ہیلری کلنٹن کے سابق حریف ورمونٹ سینڈرزکا بھی کہنا تھا کہ ہیلری کلنٹن ایک زبردست صدر ہوں گی میں آج ان کیلئے ساتھ کھڑا ہونے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔

ہیلری کلنٹن کو ملک کا اگلا  صدر ہونا چاہئے۔ یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ ہیلری کلنٹن اور میں بہت سے معاملات پر اختلاف رکھتے ہیں۔ مہم کے دوران یہی کچھ تو ہوتا رہا، یہی تو جمہوریت ہے۔ ہمارا مقصد مستقبل کو سنوارنا ہے۔ ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف ایریزونا میں میکسیکو سمیت لاطینی امریکا کے دیگر پڑوسی ملکوں سے آئے افراد نے ہیلری کے امیگریشن پر نرم موقف رکھنے پر ان کی جیت یقینی بنائی تھی ۔ ہیلری کے مقابلے میں  ٹرمپ کا اس حوالے سے مؤقف  نہایت سخت ہے۔