Aaj News

اتوار, اکتوبر 06, 2024  
02 Rabi Al-Akhar 1446  

مشیل اوباما کے رقص کی پذیرائی

شائع 22 جولائ 2016 01:50pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن :امریکی خاتون اول مشیل اوباما کی ایک اور  کارکردگی سامنے آگئی ، خاتون اول نے امریکی ٹی وی شو میں بیونسے کے انداز اپنائے ۔ نہ صرف گایا بلکہ خوب مست ہوکر ڈانس بھی کیا۔

امریکی خاتون اول مشیل اوباما بنیں دا لیٹ لیٹ شو میں مہمان بنیں،جہاں انہوں نے گلوکاری کے ایک سیگمنٹ میں میزبان جیمز کارڈن  کے ساتھ بیونسے کے مشہور گانے سنگل لیڈیز گایا ساتھ ہی ڈانس بھی کیا۔

بیونسے کے اس گانے کو مزید چار چاند لگائے گلوکارہ میسی  نے۔میزبان اور گلوکارہ کے ساتھ مشیل اوباما کے انداز بھی کسی پرفارمر سے کم نہیں تھے۔مشیل اوباما کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=ln3wAdRAim4