Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

لہسن اور ویکس لگائیں، نتائج سے آپ خود حیران رہ جائیں گے

شائع 22 جولائ 2016 08:52am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ہمارے گھر میں کئی ایسی اشیاء موجود ہوتی ہیں جن کے فوائد سے ہم لاعلم ہوتے ہیں۔ جن کے بارے میں ہمیں علم نہیں ہوتا کہ ان چیزوں سے ہم اتنے فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔

لہسن ایک ایسی سبزی ہے جو ہر گھر میں ہر وقت موجود ہوتی ہے۔ لہسن کے کئی سارے فائدے سے جن سے ہر کوئی واقف ہے ۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لہسن اور ویکس کو ایک ساتھ استعمال کرنے سے آپ کتنے جادوئی فائدے اٹھا سکتے ہیں۔ لہسن اور ویکس کو اکھٹے استعمال کرنےسے آپ کھانسی، سر درد، گلے میں سوزش سے باآسانی نجات پاسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بھی لہسن اور ویکس کے بے تحاشہ فائدے ہیں، جن کو جان کر آپ یہ ضرور سوچیں گے کہ اس بارے میں ہمیں پہلے علم کیوں نہیں تھا۔

وہ فائدے کون سے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں:

٭ لہسن اور ویکس کے ذریعے آپ سردرد سے بہت جلدی نجات پاسکتے ہیں۔ لہسن پر ویکس لگا کر سونگھیں، اس سے آپ کا سر درد دور ہوجائے گا۔

٭ اگر آپ لہسن پر ویکس لگا کر اپنے کپڑوں اور جلد پر لگا لیں تو اس سے مچھر آپ کو تنگ نہیں کریں گے۔

٭ لہسن اور ویکس آپ کے چہرے پر موجود ایکنی کےلیے بے حد مفید ہے۔ چہرے پر موجود دانوں پر لہسن اور ویکس لگانے سے آپ دانوں سے بالکل نجات پاسکتے ہیں۔

٭ اگر آپ پکنک پر جانے کے شوقین ہیں اور آپ کیڑے مکوڑوں کے کانٹے سے خوف زدہ ہیں تواپنے ہاتھوں ، گردن اور پاؤں پر لہسن اور ویکس لگالیں ۔ اس سے آپ کو کیڑے مکوڑےنہیں کاٹے گے ۔

٭ اگر آپ زخم پر نمک اور ویکس ملا کر لگائیں گے تو اس سے آپ کا زخم بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔

٭ اگر آپ کی جلد بہت خشک ہے تو آپ اس پر ویکس لگائیں، اس سے آپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی۔

٭ اگر آپ بھی پھٹی ایڑیوں کا شکار ہیں تو اپنی ایڑیوں پر ویکس لگائیں اور موزے پہن کر سوجائیں ۔ پھر صبح اٹھ کر اپنی ایڑیوں کا دھو لیں ۔ اس سے آپ کی ایڑیاں بالکل ٹھیک ہوجائیں گی۔

٭ اگر آپ کے ناخن پر فنگس آگیا ہے تو آپ ویکس کے ذریعے اس فنگس کو صحیح کرسکتے ہیں۔

٭ کھانسی اور نزلے کے لیے بھی ویکس بہت فائدہ مند ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔