انگلیوں کے درمیان فاصلہ ہونے کے پیچھے کیا وجہ ہے؟
کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہماری انگلیوں کے درمیان فاصلہ کیوں ہوتا ہے؟ انگلیوں کے درمیان فاصلہ آپ کی شخصیت کے حوالے سے بہت کچھ بیان کرتا ہے۔
آپ کی انگلیوں کے درمیان موجود فاصلہ شخصیت کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔ آپ کس شخصیت کے مالک ہیں، آپ کا مزاج کیسا ہےوغیرہ
یہ فاصلہ آپ کی شخصیت کو ہر طرح سے بیان کرتا ہے۔ کچھ لوگوں کی انگلیوں کے درمیان کم فاصلہ ہوتا ہے جبکہ کچھ لوگوں کی انگلیوں کا فاصلہ زیادہ ہوتا ہے۔
انگلیوں کے درمیان موجود کم اور زیادہ فاصلہ کیسے شخصیت کی عکاسی کرتا ہے، آئیے جانتے ہیں۔
٭ زیادہ فاصلہ
جن افراد کی انگلیوں کے درمیان زیادہ فاصلہ ہوتا ہے ، ایسے افراد بہت کھلے قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے حال میں خوش ہوتے ہیں اور یہ لوگ دوسروں کو متاثر کرنے کےلیے اپنے آپ کو تبدیل نہیں کرتے ۔ یہ لوگ اپنے جذبات کو چھپا کر نہیں رکھتے اور دل میں چھپی ہر بات کو سب کے سامنے کہہ دیتے ہیں۔ ان عادات کی وجہ سے یہ لوگ دوست بہت جلدی بنا لیتے ہیں۔
٭ کم فاصلہ
وہ افراد جن کی انگلیوں کے درمیان کم فاصلہ ہوتا ہے، یہ لوگ بہت محدود طور پر لوگوں سے اپنی باتیں شیئر کرتے ہیں اور باقی باتیں اپنے تک رکھتے ہیں،یہ لوگ اپنی زندگی کو سب کے سامنے کھول کر نہیں رکھتے۔جس کی وجہ سے ان لوگوں کو کم گو تصور کیا جاتا ہے،لیکن حقیقت میں یہ لوگ بہت ہنسی مذاق اور خوش رہنے والے لوگ ہوتے ہیں اور ان افراد کے ساتھ لوگوں کی خوب بنتی ہے اور جلدی دوستی ہوجاتی ہے۔
٭ فاصلہ نہ ہونا
وہ افراد جن کی انگلیوں کے درمیان فاصلہ نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے، ایسے لوگ بہت پراسرار شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ انتی آسانی سے دوسروں پر اعتبار نہیں کرتے ۔ یہ لوگ بہت نرم مزاج اور اچھا سننے والے ہوتے ہیں لیکن یہ لوگ کم بولنے کے عادی ہوتے ہیں۔
٭ انڈیکس اور بیچ کی انگلی کا ملنا
جن افراد کی انڈیکس اور بیچ کی انگلی جڑی ہوئی ہوتی ہے ، ایسے لوگ اپنے خوابوں کو باآسانی حاصل کرلیتے ہیں۔
٭ تیسری انگلی اور بیچ کی انگلی کا ملنا
جن افراد کی تیسری اور بیچ کی انگلی جڑی ہوئی ہوتی ہے ، ان افراد کو آرٹ سے بہت زیادہ لگاؤ ہوتا ہے۔
٭ چھوٹی انگلی کا تیسری انگلی سے الگ ہونا
جن افراد کی چھوٹی انگلی تیسری انگلی سے الگ ہوتی ہے ، یہ افراد بہت آزاد خیال ہوتے ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے۔
Comments are closed on this story.