پاکستانی چاول کی برآمدمیں اضا فے کا امکان
تھائی لینڈ میں چاول کی پیداوار کم ہونے اورامریکہ کی جانب سے ایران پر سے پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد پاکستانی چاول کی برآمد میں اضافے کا امکان ہے۔
برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران چاول کی برآمدات میں اکیس فیصد کمی ہوئی، جس کی اہم وجہ عالمی منڈی میں چاول کی قیمت میں کمی اور بھارتی چاول کا مارکیٹ پر غلبہ ہے تاہم گذشتہ ماہ یورپ اورمشرق وسطی سے بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث عالمی منڈی میں چا ول کی قیمت میں پچیس فیصد اضافہ ہوا۔
برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ میں رواں سال ہونے والی قحط سالی سے چاول کی فصل اور پیدوار کو نقصان پہنچا ہے جبکہ امریکہ کی جانب سے ایران پر سے پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد چاول کی برآمد بڑھا کر بہترین زر مبادلہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.