Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

شاہ رخ کے بعد سنی دیول کے بیٹے کے بھی اصل رنگ سامنے آگئے

اپ ڈیٹ 14 جولائ 2016 08:05am

sunny30000

ممبئی: معروف اداکار سنی دیول  کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے،بہترین اداکار ہونے کے ساتھ وہ ایک بہترین والد بھی ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سنی دیول کے دو بیٹے کرن اور راج ویر دیول ہیں ،دونوں اتنے بڑے ہو گئے ہیں کہ بہت جلد  بولی وڈ میں قدم رکھنے جارہے ہیں ۔

اس حوالے سے سنی دیول کا کہنا ہے کہ بہت جلد میرے بیٹے(کرن) کی فلم شروع ہونے والی ہے لیکن اُس سے زیادہ میں پرجوش ہوں ،اور کافی ڈرا ہوا بھی ہوں کہ نجانے اسےکس طرح کے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے۔

ان سے جب پو چھا گیا کہ کیا آپ کے دونوں بیٹے فلموں میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ بالکل میرے دونوں بیٹے اسی فیلڈ میں اپنا کیرئیر بنائیں گے۔

واضح رہے کہ 58 سالہ اداکار سنی دیول ماضی کےمعروف اداکار دھرمیندر کے صاحبزادے ہیں ،ان کی کامیاب فلموں میں گھائل،بے تاب ،چالباز ،غدر اور ڈر وغیرہ شامل ہیں۔