Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی دلہن نے انوکھا لہنگا ڈیزائن کر ڈالا

شائع 30 جون 2016 04:24pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

کئی ماہ تک کوئی بھی لہنگا پسند نہ آیا توبھارت کی ایک فیشن ڈیزائنر نے اپنے لہنگے کی تیاری کیلئے ایسا آئیڈیا استعمال کیا کہ جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

کریشا بجاج نامی بھارتی فیشن ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ کئی ماہ تک شادی کا جوڑا پسند نہ آنے کی صورت میں خود لہنگا ڈیزائن کیا اور روایتی ڈیزائن اور ایمبرائڈری کے بجائے اس پر اپنی لواسٹوری نقش کردی۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

glass
وہ پسندیدہ مقام، پسندیدہ مشروب جیسی چیزیں انہوں نے اپنے شادی کے لہنگے پر ڈیزائن کر کے پہلے شادی کے شرکا اور بعدازاں سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے دنیا کو بھی حیران کردیا۔

فائل فوٹو فائل فوٹو

ان کا کہنا ہے کہ میں جانتی تھی کہ لہنگا ایسی چیز ہے جو پوری زندگی میں ایک بار پہنا جائے گااس لئے میں نے اپنے لہنگے کو آرٹ ورک میں تبدیل کردیا۔ میں نے روائتی طریقے اور مواد کا استعمال کر کے ہم دونوں کے نام ،ہماری سٹوری کی تصاویر اور پانی سے ابھرتی ہوئی ایک ڈولفن سمیت سب کچھ ایمبرائیڈری کے طریقے سے اپنے لہنگے پر نقش کردیا ہے۔

بشکریہ انڈیا ٹوڈے