Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

میسی اور ان کا شاندار کیرئیر

شائع 28 جون 2016 09:02am
لیونل میسی لیونل میسی

ارجنٹائن کے مشہور و معروف فٹ بالر لیونل میسی نے کوپا امریکا کپ میں چلی کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

نیو جرسی میں ہونے والے کوپا امریکا کپ میں ارجنٹائن اور چلی کے درمیان فائنل کا سنسنی خیز مقابلہ ہوا تھا۔ جس میں چلی نے ارجنٹائن کو پیلنٹی شوٹ آؤٹس پر2-4 سے شکست دی تھی ۔ جس کے بعد چلی کوپا امریکا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔

مسلسل دوسری بار کوپا امریکا کپ میں چلی سے شکست کے بعد لیونل میسی نے دنیائے فٹ بال کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

دنیائے فٹ بال میں میسی کا الگ نام رکھتے ہیں، ان کو یہ مقام بے تحاشہ فتوحات کے باعث حاصل ہوا ہے۔

لیونل میسی نے محض 29 سال کی عمر میں اپنے کیرئیر میں بے شمار فتوحات سمیٹ لیں ہیں اور کئی اعزازات اپنے نام کرچکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں میسی کے بے شمار فیز موجود ہیں جو ہر وقت ان کے لیے دعا گو رہتے ہیں۔

لیونل میسی نے اپنے کیرئیر میں کون سے اعزازات اپنے نام کیے ہیں، آیئے جانتے ہیں۔

٭ میسی نے 2009 میں محض 21 سال کی عمر میں فیفا کی جانب سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ادیا گیا۔

٭2010، 2011 اور 2012 میں بھی میسی کوفیفا کی  جانب  بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا۔

٭ 2010 اور 2011 میں یورپ ایوارڈ میں بھی بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازا گیا۔

٭ 24 سال کی عمر میں لیونل میسی بارسلونا کے ٹاپ اسکورر قرار دیئے گئے۔

٭ 2014 میں میسی نے اپنے کیئرئیر کا 400واں گول اسکور کیا اور ایک نیا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

٭ اس کے علاوہ میسی وہ واحد فٹ بالر ہیں جنہوں نے چار بار بلون ڈے'ایور اپنے نام کیا، اس کے علاوہ 3 گولڈن شو بھی جیت چکے ہیں۔