پیمرا نوٹس:عامر لیاقت کا شو 3 روز کیلئے بند
اسلام آباد:مشہور میزبان عامر لیاقت کے پروگرام 'انعام گھر'پر 3 روز کیلئے پابندی لگا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیمرا نوٹی فیکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ 6 جون 2016 کو عامر لیاقت کےپروگرام 'انعام گھر' میں ایک لڑکی کے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرنے ،اورایک مہمان کے محض انعام جیتنے کے لالچ میں نازیبا گفتگو کرنے کے مناظر کو برا ہ راست دکھایا گیا۔
اس کے علاوہ کونسل ممبران نے 25 جون 2016 کو ایک خاتون کالر کی نامناسب گفتگو بھی آن ائیر جانے کی ویڈیو کلپ،اور میزبان عامر لیاقت کی کھمبے کے ساتھ لپٹ کرگانا سننے کی ویڈیو کی تفصیلات بھی باقی ممبران کے ساتھ شئیر کی۔
اس ضمن میں پیمرا کو سینکڑوں لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں ،ان شکایات پر پیمرا نے نوٹس لیتے ہوئے
مورخہ 28 جون 2016 سے 30 جون 2016 تک پروگرام پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی ہے،جبکہ چینل کو ہدایت کی ہے کہ ناظرین کی دل آزاری پر آن ائیر معذرت نشر کرے۔
یہ معذرت شو کے میزبان عامر لیاقت حسین خود یکم جولائی 2016 کو پروگرام کے آغاز پر کریں گے،اور یہ یقین دہانی کروائیں گے آئندہ وہ کسی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔
Comments are closed on this story.