Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

کرشنا نے گووندا سے معافی کیوں مانگی؟

شائع 26 جون 2016 04:12pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی: یہ بات تمام ناظرین کے علم میں ہے کہ اداکار گووندا اور انکے بھانجے کرشنا ابھیشک کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں۔ 52 سالہ اداکار نے اس کا  برملہ اظہار کپل شرما کے شو میں شرکت کر کے کردیا۔  دلچسپ بات یہ ہے  کہ کرشنا اور کپل شرما ایک دوسرے کے حریف ہیں۔

بظاہریہ کہا جارہا ہے کہ گووندا اور 33 سالہ اداکار کے درمیان معاملات کی خرابی تب سے چل رہی ہے جب کامیڈی نائٹس کی ایک قسط میں کرشنا نے کہا تھا کہ میں نے گووندا کو ماما رکھا ہے۔

کرشنا کا کہنا ہے کہ'میں نے کچھ توہین آمیز نہیں کہا۔ لیکن وہ مجھ سے بڑے ہیں اور انہیں برا لگا ہے، لہٰذا میں سر عام ان سے معافی مانگتا ہوں۔ میں اپنے ماما سے پیار کرتا ہوں ۔ جب بھی میں معافی مانگنے کی کوشش کی ہے وہ مجھ پر غصہ ہوئے ہیں اور کہتے ہیں تم ایسا کیسے کہہ سکتے ہو؟ ہم دونوں میں چار مہینوں سے مصروفیات کے سبب ملاقات نہیں ہوئی ہے۔'

بشکریہ زی نیوز