Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کراچی:پولیس،رینجرزکاسرچ آپریشن، 12مشتبہ افرادگرفتار

اپ ڈیٹ 26 جون 2016 05:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں سے پولیس اور رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 12مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد، قاسم آباد میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 5 مشبتہ افراد کو حراست میں لے لیا، زیرحراست افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

 لیاری کے علاقے بغدادی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک اغوا کار کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کے قبصے سے ایک خاتون کو بازیاب کرلیا گیا۔

 پولیس کے مطابق ،ملزم نے ایک ماہ پہلے خاتون کو سکھر سے اغوا کیا تھا۔

 کیماڑی کے علاقے گلشن سکندر سے پولیس نے 2ملزمان کو گرفتارکرکے منشیات اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

ادھر سرسید پولیس نےایک کاروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتارکرلیا جبکہ عزیزآباد پولیس نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس کے مطابق ،ملزمان نے مارچ میں بینک لوٹنے کی کوشش کی تھی اور فرار ہوگئے تھے۔

نیوکراچی سیکٹر فائیو ای سے ایک شخص کی لاش ملی ہے،پولیس کے مطابق ،لاش ایک روز پرانی ہے جبکہ اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔