Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا: سیلاب اور طوفان کے باعث20 افراد ہلاک

شائع 25 جون 2016 08:48am

 

فائل فوٹو فائل فوٹو

ویسٹ ورجینیا :امریکا میں سیلاب اور طوفان کے باعث بیس افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ چین میں بھی شدید طوفان نے 98 افراد کی جان لے لی ۔

شدید طوفان اور سیلاب نے امریکی ریاست ویسٹ ورجینیا میں بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے۔ 55 میں سے44 کاؤنٹیز میں ناگہانی صورت حال کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سیلاب سے 100سے زائد گھر تباہ جبکہ ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں،نیشنل گارڈ کے 200 فوجی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

دوسری جانب چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں بھی طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا ہے۔ شدید طوفان کے نتیجے میں کم از کم98افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق کئی بستیاں تباہ جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔ امدادی سامان کی ترسیل اوربحالی کیلئے تین ہزار سے زائد افراد ریسکیو آپرشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

طوفان سے 800سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں سے 100 کی حالت تشویش ناک ہے۔