Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ہائی ہیلز پہننے والی خواتین کو کن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے؟

شائع 15 ستمبر 2017 06:36am

high

خواتین خوبصورتی حاصل کرنے کے لئے مختلف فیشنز اور مختلف چیزوں کو ٹرائی کرتی ہیں انہی میں سے ایک چیز ہائی ہیلز بھی ہے جبکہ اس بات سے قطع نظر اس کے کیا کیا نقصانات ہیں خواتین اس کا خوشی خوشی استعمال کررہی ہوتی ہیں۔

آج ہم آپ کو بتانے جارہے ہیں کہ ہائی ہیلز کے مسلسل استعمال سے خواتین کو کون کون سی پریشانیاں یا بیماریاں لاحق ہوجاتی ہیں اور اس کے کیا کیا نقصانات ہیں۔

گھٹنوں اور جوڑوں میں تکلیف

Untitled-1

ہارورڈ یونیورسٹی میں ہوئی ایک تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ اونچی ایڑی (ہائی ہیلز) والے جوتوں سے گھٹنوں اور جوڑوں پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ اسی تحقیق کے دوران یہ بات بھی اخذ کی گئی کہ ہائی ہیلز کے مسلسل استعمال سے اوسٹیو آرتھرائٹس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ یہ بیماری ہڈیوں میں ٹوٹ پھوٹ کا سبب بنتی ہے جبکہ اس بات کا بھی خیال رہے کہ یہ بیماری مردوں کے مقابلے عورتوں میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔

گردن میں درد

neck

اکثر لوگوں کا خیال ہوگا کہ ہائی ہیلز کے استعمال سے صرف انسانی جسم کا نچلا حصہ ہی متاثر ہوتا ہوگا۔ لیکن نہیں اس کے اثرات آپ کی ٹانگوں، گھٹنوں اور کمر کے علاوہ گردن میں بھی ہوتے ہیں جو اکثر اوقات شدید درد کا باعث بنتے ہیں۔

پٹھوں میں تکلیف

Young woman out jogging suffers a muscle injury standing holding her neck and lower back while grimacing in pain on a rural road, close up upper body view

ہائی ہیلز کے استعمال سے ہڈیوں کے علاوہ پٹھے بھی خاصے متاثر ہوتے ہیں کیونکہ ہڈیوں کے ساتھ ساتھ ان پر بھی اضافی دباؤ آتا ہے۔

ریڑھ کی ہڈی اور ٹانگوں میں درد

slip

ہائی ہیلز کا استعمال آپ کی آپ کے جوڑوں اور گھٹنوں کے علاوہ کولہے اور ریڑھ کی ہڈی کو بھی نقصان پہنچاتا ہے جس سے اکثر ریڑھ کی ہڈی اور کولہوں میں شدید درد رہنے لگتا ہے۔ اور اگر ایسے جوتے مسلسل استعمال کئے جائیں تو یہ تکلیف بھی مستقل اپنی جگہ کرلیتی ہے۔

ہڈیوں کو نقصان

bones

ایک جریدے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی ہے کہ ہائی ہیلز کے مسلسل استعمال سے ٹانگوں کی ہڈیاں بے حد کمزور ہوجاتی ہیں جو صرف ان میں تکلیف کا باعث ہی نہیں بنتیں بلکہ فریکچر کا خطرہ بھی بڑھا دیتی ہیں۔