روزے میں غصے پر قابو پانے کے چند آسان طریقے
ہنسی ،خوشی،غم ،غصہ،یہ تمام احساسات انسان کے اندر قدرتی طور پر موجود ہوتے ہیں ، ہر طرح کی صورتحال میں انسان ردعمل ظاہر کرتا ہے۔
تاہم اسلام میں غصہ کرنے سے منع فرمایا گیا ہے،اور روزے کی حالت میں تو غصہ کرنے کی اجازت ہی نہیں ہے،لیکن بعض لوگ اپنے غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے اور فوراً ردعمل ظاہر کردیتے ہیں، پھر بعد میں پچھتاتے ہیں۔
حدیث نبوی ہے:"جو لوگ غصے کو پی جاتے ہیں ،اور دوسروں کے قصور معاف کردیتے ہیں ایسے نیک لوگ اللہ کو بہت پسند ہیں"۔
ایک اور جگہ ارشاد فرمایا:"طاقتور وہ ہے جو غصے کو اپنے قابو میں کرسکے"۔
روزے کی حالت میں غصے پر قابو پانے کے چند آسان طریقے درج ذیل ہیں۔
٭بولنے سے پہلے سوچنا
غصے میں انسان کچھ سوچے سمجھے بناء بول دیتا ہے ،جس کا پچھتاوا اسے بعد میں ہوتا ہے،لہٰذا بولنے سے پہلے سوچنا چاہئے کہ آپ کیا کہنے جا رہے ہیں ،اور سامنے والے کو آپ کا غصے میں بولنا کتنا بُرا لگے گا۔
٭غصے کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں
روزے کی حالت میں انسان کو چاہئے کہ غصے کو اپنے اوپرحاوی نہ ہونے دیں ،اور اگر بہت زیادہ غصہ آئے تو اپنی جگہ کو فوراً چھوڑ دیں ،یا کوئی اور کام کرنے لگیں ،تاکہ غصے کی وجہ ذہن سے مٹ جائے۔
٭ کسی بھی مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں
اگر آپ کو کسی اور کی غلطی پر سخت غصہ آرہا ہے تو اسے ڈانٹنے کی بجائے اس غلطی کو سدھارنے کی کوشش کریں،اور مسئلے کا حل سوچنے کی کوشش کریں،اس طرح آپ کی توجہ غلطی پر سے ہٹ جائے گی اور غصہ بھی ختم ہوجائے گا۔
یہ چند مفید باتیں تھیں جو یقیناً آپ کو رمضانوں میں غصے پر قابو پانے میں مدد کریں گی۔
Comments are closed on this story.