ممتا کلکرنی کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بولی وڈ کی سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی پر ایفیڈرین سمگلنگ کے الزام پر مقدمہ درج کرکے پولیس نے ملزمہ کا ریڈ وارنٹ حاصل کرنے کیلئے سی بی آئی سے رابطہ کر لیا۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ممتا کلکرنی پر2ہزار کروڑ مالیت کی ایفیڈرین سمگلنگ کے الزام پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے ۔ اداکارہ کو کینیا سے ملک بدر کرنے کیلئے انٹرپول سے ملزمہ کے نام کا ”ریڈ کارنر نوٹس“ جاری کرنے کیلئے رابطہ کیا جائے گا۔
ممتا کلکرنی پچھلے کئی سالوں سے اپنے خاوند اور بزنس پارٹنر کے ساتھ کینیا میں رہائش پذید ہیں۔ پولیس کمشنر نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے اس کیس میں ملوث ملزمان کی بیانات کی روشنی میں ممتا کلکرنی کے شوہر کے ساتھ ان کا اور ان کے بزنس پارٹنر کا نام شامل کیا ہے۔
بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
مقبول ترین
Comments are closed on this story.