Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جوہی چاؤلہ بنیں گی ماہر نفسیات

شائع 18 جون 2016 12:21pm
فائل فوٹو- فائل فوٹو-

ممبئی: بولی وڈ کی  مشہوراداکارہ جوہی چاؤلہ فلم  'ہمیں تم سے پیار کتنا' میں نفسیاتی معالج کے کردار میں نظر آئیں گی۔

 ان کا کہنا تھا کہ میں اس فلم میں کرن ویر کے ڈاکٹر کے کردار میں نظر آﺅں گی۔ میرا کردار فلم کے کلائمکس میں آئے گا جب فلم میں آئے ٹوئسٹ کا انکشاف ہوتا ہے۔

تاہم یہ پہلی بار نہیں ہے جب جوہی چاؤلہ ایک نفسیاتی معالج کے کردار میں نظر آئیں گی اس سے پہلے بھی وہ ڈیوڈ دَھوَن کی سپر ہٹ کامیڈی فلم 'دیوانہ مستانہ' اور جے دیم سین کی 'کریزی 4' میں ایک ڈاکٹر کا کردار نبھاچکی ہیں۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا