Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ان غذاؤں کو ایک ساتھ کھانا، آپ کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے

شائع 18 جون 2016 07:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کھانے کے شوقین افراد پوری دنیا میں موجود ہوتے ہیں۔ ان افراد کو ہر قسم کا کھانا ،کھانا پسند ہوتا ہے اور وہ اس پسندیدگی میں اکثر اوقات اتنا کھا بیٹھتے ہیں کہ ان کا معدہ بھی پریشان ہوجاتا ہے۔

کچھ لوگ کھاتے ہوئے اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ اگر  کچھ غذاؤں کو ایک ساتھ کھا لیا جائے تو وہ کتنی خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

ایسے ہی چند غذاؤں کا ذکر درج ذیل کیا جارہا ہے،   جن کا جاننا آپ کیلئے بہت ضروری ہے ۔ کیونکہ ان غذاؤں کا ایک ساتھ کھانا آپ کو کسی بڑے خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔

٭ پیپر منٹ اور کولڈ ڈرنکس

فائل فوٹو فائل فوٹو

کبھی بھی پیپرمنٹ اور کولڈ ڈرنکس کو ایک ساتھ استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ ان دونوں چیزوں کا استعمال آپ کے معدے کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے اور آپ کو گیسٹرو کی شکایت ہوسکتی ہے۔

٭ تربوز اور دودھ

فائل فوٹو فائل فوٹو

تربوز جس میں پانی کی مقداربہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ لہذا اس پھل کے ساتھ کوئی دوسری چیز نہیں کھانی چاہیئے ، مثال کے طور پر تربوز کے ساتھ چاول، لسی اور دودھ جیسی چیزوں کا استعمال بالکل نہیں کرنا چاہیئے۔ تربوز کا ان غذاؤں کے ساتھ استعمال آپ کی صحت کےلیے بہت خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

٭ پپیتا اور پانی

فائل فوٹو فائل فوٹو

کبھی بھی پپیتا کھانے کے بعد پانی نہیں پینا چاہیئے ، اگر دونوں چیزوں کو ایک ساتھ کھا لیا جائے تو اس سے آپ کا نظام ہاضمہ متاثر ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ تربوز اور کھیرے کے اوپر بھی پانی ہرگز نہیں پینا چاہیئے۔

٭انڈے اور دودھ

فائل فوٹو فائل فوٹو

انڈے اور دودھ ایک ساتھ کھانے کا فوری ری ایکشن سامنے نہیں آتا، لیکن ان دونوں چیزوں کا استعمال وقت گزرنے کے ساتھ  انسانی جسم کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ چونکہ دونوں چیزوں میں پروٹین شامل ہوتا ہے ، جس کے باعث یہ ہضم ہونے میں وقت لگاتی ہیں۔

٭ سرکہ اور چائے

فائل فوٹو فائل فوٹو

سرکے اور چائے کا استعمال ایک ساتھ نہیں کرنا چاہیئے۔ ان دونوں چیزوں کو اگر ایک ساتھ استعمال کرلیا جائے تو معدے میں زہریلے مواد پیدا ہوجاتے ہیں جوکہ انسانی صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کے لیے ہے۔