Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

اپنی افطار میں ان غذاؤں کو ضرور شامل کریں

اپ ڈیٹ 25 مئ 2018 09:39am
فائل فوٹو فائل فوٹو

رمضان کا مہینہ رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور ہوتا ہے،اس مہینے میں لوگ بھرپور عبادت کرتے ہیں ۔ رمضان میں کھانوں کا اہتمام بھی بھرپور کیا جاتا ہے۔ اکثر لوگوں کے گھروں میں وہ تمام کھانے بنائے جاتے ہیں جو سارا سال ان کے گھروں میں نہیں بنتے لیکن رمضان میں ضرور بنائے جاتے ہیں۔

لیکن رمضان میں کھانا اعتدال کے ساتھ کھانا چاہیئے  اور کوشش کرنی چاہیئے کہ کھانے میں صحت مند غذاؤں کا انتخاب کریں۔

 افطار کے وقت ان چیزوں پر عمل کرنے سے آپ تیزابیت اور بد ہضمی جیسی شکایت سے دوچار نہیں ہونگے۔

٭ اپنا روزہ ہمیشہ 2 کھجوروں سے کھولیں۔ خصوصاً وہ لوگ ضرور اس بات پر عمل کریں جوکہ روزے میں سردرد اور سستی کا شکار رہتے ہیں۔

٭ افطار میں اچھی مقدار میں پانی ، جوس اور دہی کا استعمال کریں۔ سب سے پہلے پانی، جوس اور دہی کھانے سے آپ کے جسم میں ڈی ہائیڈریشن نہیں ہوتی اور یہ چیزیں آپ کے جسم کو توانائی بخشتی ہیں۔

٭ ممکن ہوتو افطار میں سوپ پیا کریں۔ اس سے دن بھر کی تھکن منٹوں میں ختم ہوجائے گی اور آپ کو انرجی حاصل ہوگی۔

٭ افطار میں فروٹ سلاد کا استعمال ضرور کریں۔ جو بھی موسمی موجود ہیں، ان کی مزیدار سی سلاد تیار کریں اور اس کو افطار میں کھائیں۔ پھلوں میں منرلز اور فائبر موجود ہوتے ہیں جوکہ آپ کی صحت کےلیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔

٭ اس کے بعد ایسی ڈش کھائیں جس میں کاربوہائیڈریٹ موجود ہو۔ جیساکہ چاول، پاستہ یا آلو وغیرہ۔ اس کے علاوہ آپ گوشت سے بنی کوئی چیز بھی کھا سکتے ہیں لیکن گوشت کے ساتھ سبزیوں کو بھی شامل کریں۔

٭ رمضان میں چکنائی اور میٹھی چیزوں سے گریز کریں۔ ان چیزوں کا کم سے کم استعمال آپ کی صحت کےلیے فائدہ مند ہے۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے۔