Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

دو راستوں پر چلنے والے اداکار

شائع 17 جون 2016 07:24am

najam000000

پاکستانی  شوبز انڈسٹری میں بہت سے ایسے اداکار اور گلوکار ہیں جنہوں  نے ہدایت کی روشنی حاصل کی اور  اپنے سچے مذہب(اسلام)کی جانب راغب ہو گئے۔انہوں نے مذہب کی جانب مائل ہوتے وقت فیصلہ کیا تھا کہ اب وہ اداکاری اور گلو کاری کو مکمل طور پر خیر باد کہہ دیں گے اور  ایسا ہی ہوا۔

ہمیں جنید جمشید کے روپ میں  بہت سی ایسی مثالیں ملتی ہیں ،جنہوں نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر  مکمل طور پر اسلام کا لبادہ اوڑھ لیا ۔

تاہم پاکستان شوبز انڈسٹری میں بہت سے ایسے اداکار اور گلوکار بھی ہیں جنہوں نے شوبز کو خیر باد تو کہا لیکن پھر سے اسی دنیا میں لوٹ آئے ۔

پاکستان انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تمام لوگ بہت ہی قابل عزت ہیں ،ہمیں ان پر بیحد فخر ہے،تاہم یہاں صرف لوگوں کی معلومات میں اضافے کیلئے ان ادکاروں اور گلوکاروں کی فہرست جاری کی جارہی ہے  جو ایک بار پھر  شوبز کی جگمگاتی دنیا کا حصہ بن چکے ہیں۔

نجم شیراز

najam000000

ماضی میں نجم شیراز ایک بہت ہی اچھے اور منجھے ہوئے گلوکار کے روپ میں ابھر کر سامنے آئے،ان کی شہرت نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت  میں بھی تھی ،تاہم اچانک ہی انہوں نے گلوکاری کو خیرباد کہا اور اسلام کی جانب راغب ہو گئے۔

پھر ہم نے انہیں مختلف چینلز پر نعت خوانی کرتےاور رمضان ٹرانسمیشن کرتے ہوئے دیکھا ۔

تاہم نجم ایک بار پھر پاکستانی نجی چینل کے ڈرامے 'یہاں پیار نہیں ہے' کا ٹائٹل سونگ گا کر شوبز کی دنیا میں قدم رکھ چکے ہیں ۔

فرحان علی آغا

farhan000000

فرحان علی آغا کو ان کے کیر ئیر کے شروعات میں مداحوں کی جانب سے کافی پزیرائی حاصل ہوئی،تاہم انہوں نے بھی نجم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا۔

لیکن ایک بار پھر فرحان کی واپسی ایک اداکار کے روپ میں ہوئی ہے۔

علی حیدر

ali0000000

پاکستان کے مایہ ناز اور قابل فخر گلوکار علی حیدر کے مداح نہ صرف لاکھوں کی تعداد میں ہیں ،بلکہ ان سے بے انتہا پیار بھی کرتے ہیں۔

گزشتہ کچھ عرصہ پہلے اس باصلاحیت گلوکارنے شوبز انڈسٹری کو مکمل طور پر خیرباد کہہ دیا تھا،اور پھر وہ ٹی وی پر نعت خوانی کرتے اور نوحے پڑھتے نظر آئے،اس کے علاوہ مختلف مذہبی پروگرامز میں بھی بارہا دکھائی دئے۔

لیکن علی ایک بار پھر اپنا میوزک البم لونچ  کر کےاس جگمگاتی دنیا کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔

علی فضل

ali-fazal00000000

علی فضل پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں ،تاہم انہوں نے بھی جنید جمشید کی دیکھا دیکھی خود کو شوبز کی دنیا سے دور اور مذہبی دنیا سے قریب کرنے کا فیصلہ کرلیاتھا۔

تاہم علی فضل کی ایک بار پھر ڈراموں میں واپسی ہورہی ہے ،نجی چینل کا ڈرامہ 'ستمگر' اس کی ایک مثال ہے۔

شیراز اوپل

sheraz0000000

شیراز کا مقبول ترین گانا 'رویا رے' نے انہیں اچانک ہی شہرت کی ان بلندیوں پر پہنچا دیا تھا جس کا خواب ہر انسان دیکھتا ہے۔

تاہم انہوں نے گزشتہ کچھ عرصے پہلے مذہب کیلئے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا،ان کا کہنا تھا کہ خدا نے مجھے دولت،شہرت ،عزت سب کچھ دیا ہے،جس پر میں خدا کا بہت شکر ادا کرتا ہوں ۔

لیکن شیراز ایک بار پھر گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ چکے ہیں۔

 Thanx to: reviewit.pk