Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
05 Rajab 1446  

ریکھا اور ان کے سیندور کے پیچھے کہانی کیا ہے؟

شائع 15 جون 2016 09:59am

rekha0000000000

ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری اور اس سے تعلق رکھنے والے اداکار ہمیشہ خبروں کی زد میں رہتے ہیں،یہاں کچھ بھی چھپا ہوا یا میڈیا کی نظروں سے اوجھل نہیں ہے۔

اداکاروں کے بنتے بگڑتے رشتے،ان کے خفیہ تعلقات سب کچھ میڈیا کے ذریعے باہر آجاتا ہے،تاہم کچھ رشتے ایسے بھی ہیں جو آج تک لوگوں کیلئے راز بنے ہوئے ہیں۔

جی ہاں ہم بات کرر ہے ہیں بولی وڈ کے سپر اسٹاربگ بی(امیتابھ بچن)اور معروف اداکارہ ریکھا کی 'ناکام محبت کی'۔

ان دونوں اداکاروں کے دمیان ہونے والی ناکام محبت کی کہانی کے بارے میں تقریباً تمام لوگ جانتے ہیں ،لیکن دونوں کے درمیان علیحدگی کیوں ہوئی اس کا پورا سچ شاید کوئی نہیں جانتا۔

امیتابھ اور ریکھا کے درمیان 1976 میں فلم 'دو انجانے ' کے سیٹ پر محبت کا آغاز ہوا۔

پھر دونوں ریکھا کی دوست کے بنگلے پر چھپ چھپ کر ملنے لگے،اس محبت نے کچھ عرصے بعد ایک ڈرامائی موڑ لیا۔

فلم 'گنگا کی سوگندھ' کے سیٹ پر  ایک اداکار نے ریکھا کے ساتھ برا سلوک کیا،امیتابھ یہ برداشت نہ کرسکے اور اس اداکار کو کھری کھری سنادیں ،اس طرح  دونوں کا پیا ر سب کے سامنے آگیا۔

ایک نیوز چینل نے یہ خبر بھی لگا دی کہ دونوں نے چھپ کر شادی کرلی ہے،اسی دوران امیتابھ کی جیا بچن کے ساتھ شادی ہو گئی۔

امیتابھ عوام کے سامنے کبھی اظہار نہ کر سکے کہ وہ ریکھا سے محبت کرتے ہیں ،آخر کار فلم 'سلسلہ' کی شوٹنگ کےبعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی،تاہم ریکھا آج تک امیتابھ کو بھلا نہیں پائی ہیں۔

  محبت کی اس کہانی کا انجام شاید اسی طرح  ہونا تھا،امیتابھ اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ایک خوشحال  زندگی گزار رہے ہیں ،جبکہ ریکھا  آج بھی ان کے نام کا سیندور اپنے ماتھے پر لگاتی ہیں۔

Thanx to:Downtownfeed.com