اس تیرہ روزہ ڈائٹ پلان کے ذریعے بیس کلو وزن یقینی گھٹائیں
اگر آپ اپنے بڑھتے وزن سے پریشان ہیں تو ان تیرہ دنوں پر مشتمل ڈائٹ پلان پر عمل کریں ، یہ پلان تھوڑا مشکل ضرور ہے مگر یہ آپ کے وزن میں بڑی تبدیلی لانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس ڈائٹ پلان کے اثرات آپ پر دو سال تک موثر رہیں گے۔
یہ کوئی عام ڈائٹ پلان نہیں، اس پلان کے ذریعے آپ اپنے جسم کی اضافی چربی کو برق رفتاری کے ساتھ ختم کرنے میں کامیاب ہو سکے گے، اگر آپ نے اس پر پوری طرح عمل کیا تو آپ اپنے وزن میں سات سے بیس کلو وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جائینگے۔
یہ ڈائٹ پلان تیرہ دنوں پر مشتمل ہے، اس پر پوری طرح عمل کرنا بیحد ضروری ہے۔
اگر اس ڈائٹ پلان کے دوران آپ نے کوئی کولڈ ڈرنک ، چیونگم یا کوئی دوسری چیز کھائی تو آپ کو اسے فوری طور پر روکنا ہو گا، اور دوبارہ آپ اسے چھ ماہ کے وقفے کے بعد شروع کر سکتے ہیں اس سے قبل نہیں۔ اگر آپ ان تیرہ دنوں میں اس پلان پر مکمل طور پر عمل کر چکے ہوں تو اس سال میں دوبارہ یہ پلان قابل عمل نہیں ہو گا۔
اگر آپ کو بیحد بھوک محسوس ہو تو آپ دو لیٹر پانی پی سکتے ہیں۔
کافی کو چائے کی جگہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔
آپ شوگر کیوبز کا استعمال کر سکتے ہیں۔
آپ روزانہ خاص قسم کے سلاد کھا سکتے ہیں یہ زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے آپ کا وقت بچے گا اور آپ پہلے س ہی ان کو تیار کر کے رکھ سکتے ہیں۔
: سلاد کی ترکیب
1 کلو گاجر
1 کلو بند گوبھی
1 لال شملہ مرچ
1 ہری شملہ مرچ
1 ہری پیاز
: ڈریسنگ کے لیے
چوتھائی کپ تیل
آدھا چمچہ سیب کا سرکہ
آدھا چائے کا چمچ چینی
آدھا چائے کا چمچ نمک
ان تمام اجزاء کو مکس کریں اور سلاد کے اوپر ڈال دیں ، اور ایک گھنٹے لے لئے چھوڑ دیں، تھوڑی تھوڑی دیر بعد ہلاتے رہیں پھر کسی پلاسٹک کے ٹفن میں ڈال کر اسے فریج میں رکھ دیں ۔ آپ اسے ایک ہفتے تک فریش رکھ سکتے ہیں۔
اگر آپ اسے صرف ایک فرد کے لئے بنائیں ، اس کے لئے آپ کو دی گئی تمام اجزاء کی مقدار آدھی کرنی ہو گی۔ ڈینمارک ڈائٹ: دوز مرہ کا مینو
: پہلا دن
ناشتہ:ایک کپ بلیک کافی ، ایک شوگر کیوب کے ساتھ
دوپہر کا کھانا: دو عدد ابلے ہوئے انڈے، پالک پانی میں ابلی ہوئی اور ایک ٹماٹر
رات کا کھانا: ایک بڑا اسٹیک ( مرغی، بکرے ک یا گائے کا) اور سلاد
: دوسرا دن
ناشتہ:ایک کپ بلیک کافی ، ایک شوگر کیوب کے ساتھ
دوپہر کا کھانا:ایک سلائس انڈر کٹ کا گوشت، اور ایک کپ دہی
رات کا کھانا:ایک پڑا اسٹیک ( مرغی، بکرے یا گائے کا) اور سلاد
: تیسرا دن
ناشتہ:ایک کپ بلیک کافی ، ایک شوگر کیوب اور ایک سلائس ڈبل روٹی
دوپہر کا کھانا:دو عدد ابلے ہوئے انڈے، ایک سلائس انڈر کٹ کا گوشت، اور سلاد
( رات کا کھانا:ابلی ہوئی سیلری، ایک ٹماٹر اور ایک پھل (کوئی بھی
:چوتھا دن
ناشتہ:ایک کپ بلیک کافی ، ایک شوگر کیوب، اور ایک سلائس ڈبل روٹی
دوپہر کا کھانا:ایک لیٹر جوس، ایک کپ دہی
( رات کا کھانا: ایک ابلا ہوا انڈا، ایک کدوکش کی ہوئی گاجر، ایک چھوٹا ڈبہ کاٹیج چیز کا (پچیس گرام
:پانچواں دن
ناشتہ:ایک کدوکش کی ہوئی گاجر، لیمو ں کے ساتھ
دوپہر کا کھانا:ایک بڑا حصہ پکی ہوئی مچھلی کا، (کوڈ ، ریڈ فش دو سو تیس گرام تک)، لیموں اور مکھن کے ساتھ
رات کا کھانا: ایک سلائس انڈر کٹ کا گوشت، سلاد اور ابلی ہوئی سیلری
: چھٹا دن
ناشتہ: ایک کپ بلیک کافی ، ایک شوگر کیوب اور ایک سلائس ڈبل روٹی
دوپہر کا کھانا: دو ابلے ہوئے انڈے، ایک کدو کش کی ہوئی گاجر
رات کا کھانا: آدھا گرل چکن، ( کھال کے بغیر) اور سلاد
:ساتواں دن
ناشتہ:ایک چائے کا کپ بغیر چینی کے
دوپہر کا کھانا:کچھ نہیں
رات کا کھانا: ایک گرل دنبے کی چانپ، اور تازہ پھل
:آٹھواں دن
ناشتہ:ایک کپ بلیک کافی ، ایک شوگر کیوب، اور ایک سلائس ڈبل روٹی
دوپہر کا کھانا:دو عدد ابلے ہوئے انڈے، ایک سلائس انڈر کٹ کا گوشت، اور سلاد
(رات کا کھانا:ابلی ہوئی سیلری، ایک ٹماٹر اور ایک پھل (کوئی بھی
: نواں دن
ناشتہ:ایک کپ بلیک کافی ، ایک شوگر کیوب
دوپہر کا کھانا: ایک سلائس انڈر کٹ کا گوشت اور ایک کپ دہی
رات کا کھانا:ایک بڑا اسٹیک، سلاد اور پھل
:دسواں دن
ناشتہ:ایک کپ کافی، ایک شوگر کیوب، ایک سلائس ڈبل روٹی
دوپہر کا کھانا:دو عدد ابلے ہوئے انڈے، ایک سلائس انڈر کٹ کا گوشت، اور سلاد
رات کا کھانا:ابلی ہوئی سیلری، ایک ٹماٹر، ایک پھل
: گیارہواں دن
ناشتہ: ایک کپ بلیک کافی، ایک شوگر کیوب، ایک سلائس ڈبل روٹی
دوپہر کا کھانا: ایک لیٹر جوس، ایک کپ دہی
( رات کا کھانا:ایک ابلا ہوا انڈہ ، ایک کدو کش کی ہوئی گاجر، ایک حصہ کوٹیج چیز (پچیس گرام
:بارہواں دن
ناشتہ:ایک بڑی گاجر (کدوکش کی ہوئی) ، لیمو ں کے ساتھ
دوپہر کا کھانا:پکی ہوئی مچھلی کا ایک بڑا حصہ ، لیموں اور مکھن کے ساتھ
رات کا کھانا: ایک بڑا اسٹیک ، سلاد اور ابلی ہوئی سیلری
: تیرہواں دن
ناشتہ:ایک کپ بلیک کافی، ایک کیوب شوگر، ایک ٹوسٹ
دوپہر کا کھانا: دو عدد ابلے ہوئے انڈے، ایک کدوکش کی ہوئی گاجر
رات کا کھانا:آدھا گرل چکن، (بغیر کھال کے)اور سلاد
نوٹ: یہ مضمون محض معلوما ت عامہ کے لئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے مشورہ ضرور کیجئے۔
Feel healthy life :بشکریہ
Comments are closed on this story.