ہالی ووڈ کی دس بہترین ایکشن فلمیں
آج کل ایکشن فلموں کی بھر مار ہے جو اچھی بھی ہوتی ہیں۔ لیکن کچھ فلمیں ایسی ہیں جو ہالی ووڈ کے ' گولڈن ایرا' کی فلمیں مانی جاتی ہیں۔ انہی میں سے دس سب سے بہترین ایکشن فلموں کی فہرست دی جارہی ہے جنہیں دیکھ کر آپ بھی تعریف کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
(کراؤچنگ ٹائگر، ہڈن ڈریگن (2000
اس فلم کو "اینگ لی" نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم کا بجٹ صرف سترہ ملین امریکی ڈالر ہونے کے باوجود اس فلم نے 128 ملین امریکی ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=oEaGsdiA0y0
(آن ہر میجسٹیز سیکریٹ سروس (1969
انیس سو انہتر میں بننے والی یہ فلم مشہور 'جیمز بانڈ سیریز' کی چھٹی فلم تھی۔ یہ فلم 1963 میں لکھے گئے ایک ناول پر مبنی ہے جس کا نام بھی یہی تھا۔ اس فلم نے دنیا بھر میں64.6 ملین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=dOLq5Rg9N-c
(کل بل: والیم 2 (2004
کل بل : والیم 2 2004 میں بننے والی ایک امریکی مارشل آرٹس فلم ہے جسے کوینٹن ٹارنٹینو نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس فلم نے دنیا بھر میں 152.2 ملین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=WTt8cCIvGYI
(لیتھل ویپن (1987
لیتھل ویپن سیریز میں سب سے زیادہ کامیاب فلم 1987 میں بننے والی فلم تھی جسے 'رچرڈ ڈونر' نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اس فلم کا بجٹ صرف 15 ملیں ڈالرز تھا جبکہ فلم نے دنیا بھر سے 120 ملین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=bKeW-MGu-qQ
(ریڈرز آف دی لوسٹ آرک (1981
انڈیانا جونز سیریز کی یہ فلم 1981 میں بنائی گئی تھی جسے مشہور ڈائریکٹر اسٹیون سپیل برگ نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم کو اٹھارہ ملین ڈالرز کے بجٹ پر بنایا گیا جبکہ فلم نے دنیا بھر میں 384 ملین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=XkkzKHCx154
(میڈ میکس 2: دی روڈ وارئیر (1981
یہ ایک آسٹریلین ایکشن فلم ہے جسے جارج ملر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ میڈ میکس سیریز کی دوسری فلم تھی جس نے تقریباً 39 ملین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=UlwtiOyaoo0
(سکوٹ پلگرم ورسس دی ورلڈ (2010
سال 2010 میں بننے والی امریکی کینیڈین فلم جس کے ہدایتکارایڈگر رائٹ تھے ایک ناول 'سکوٹ پلگرم' پر مبنی ہے۔اس فلم نے مجموعی طور پر 207.3 ملین ڈالرز کابزنس کیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=7wd5KEaOtm4
(ڈائی ہارڈ (1988
ڈائی ہارڈ ایک مشہور ایکشن فلم سیریز ہے جسے 1979 میں لکھے گئے ایک ناول ' نتھنگ لاسٹ فور ایور' پر تخلیق کیا گیا۔ اس سیریز کی 1988 میں بننے والے ایک سیکوئل نے سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی۔ اس سیکوئل نے 28 ملیں ڈالرز کے بجٹ کے ساتھ 140.7 ملین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=QIOX44m8ktc
(کان ائیر (1997
کان ائیر ایک امریکی ایکشن فلم ہے جسے 1997 میں بنایا گیا۔ اس فلم کو 'سمن ویسٹ' نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ اس فلم نے مجموعی طور پر 224.02 ملین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=UC5ML9Vw7vs
(ٹرو لائیز (1994
یہ ایک امریکی کامیڈی ایکشن فلم ہے جسے مشہور ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ یہ فلم 1991 میں بننے والی ایک فرانسیسی کامیڈی فلم 'لا ٹوٹالے' کا ری میک تھی۔ اس فلم نے مجموعی طور پر 378.88 ملین ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=m3xJxJte6kk
Comments are closed on this story.