Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عظیم باکسر محمد علی آبائی شہر میں سپرد خاک

شائع 11 جون 2016 05:22pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

لوئی ول:عظیم باکسراور بے مثال انسان  محمد علی کو  گزشتہ روز آبائی شہر لوئی ول کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔

امریکی صدر اوباما نے انہیں عہد کا روشن تر اور بااثر شخص قرار دیا۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن کہتے ہیں محمد علی عظیم انسان تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

بیسویں صدی کے عظیم اسپورٹس مین باکسرمحمدعلی کی لوئی ول میں شایان شان انداز میں تدفین کی گئی۔

باکسرمائیک ٹائسن، لیونکس لوئس اور ول اسمتھ نے جنازے کو کاندھا دیا۔

جنازے کوجلوس کی شکل میں  شہرکی مختلف سڑکوں کا چکرلگوایا گیا۔ جہاں مداحواں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

ڈیڑھ گھنٹے سفر کے بعد جسد خاکی کو محمد علی بولیورڈ روڈ پر سفر کراتے ہوئے کیو ہل کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

جنازے کے بعد عظیم باکسر کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

عالمی رہنماؤں نے محمد علی کی یادیں تازہ کیں، ہال عظیم باکسر محمدعلی کے نام سے گونج اٹھا۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے عظیم باکسر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

محمد علی کی بیٹی مریم علی نے ان کو بہترین والد قرار دیا ۔

امریکی صدر براک اوباما کے سینئر ایڈوائزر نے صدر کا پیغام پڑھ کر سنایا امریکی صدر نے محمد علی کو عہد کا روشن تر اور بااثر شخص قرار دیا۔