Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امرود کے پتوں کے ناقابل یقین فائدے

شائع 10 جون 2016 06:27am
فائل فوٹو فائل فوٹو

امرود کے بہت سارے فائدے ہیں، یہ پھل بہت ساری غذائیت سے بھرپور ہے۔امرود آپ کی جلد اور بالوں کے لیے بھی بہت فائدہ مند ہے۔

جس طرح امرود آپ غذائیت سے بھر پور اور آپ کی صحت کےلیے فائدہ مند ہے، اسی طرح امرود کے پتے بھی آپ کےلیے بہت فائدہ مند ہیں۔

امرود کے پتے آپ کے بالوں کی صحت کو بہتر بنانے میں بے حد مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

٭ امرود کے پتے بالوں کو کیسے صحت مند بنا سکتے ہیں؟

چونکہ امرود غذائیت سے بھرپور اور مالامال ہوتا ہےاور امرود میں موجود غذائیت سے بھر پور اجزاء آپ کی جسمانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔ امرود کے پتوں میں وٹامن بی وافر مقدار میں موجودہوتا ہےجوکہ بالوں کےلیے بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔ جب آپ اپنی ڈائٹ میں وٹامن بی کو شامل کریں گے تو آپ کو اپنی بالوں کی صحت میں واضح فرق نظر آئے گا۔

وٹامن بی بالوں کے بڑھنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے اور آپ کی بالوں کی نشونما میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ امرود کے پتے جلد کےلیے بھی بہت فائد ہ مند ہوتے ہیں۔

٭ امرود کے پتوں کو کیسے استعمال کیا جائے؟

ایک مٹھی امرود کے پتوں کو 1 لیٹر پانی میں15 سے 20 منٹ تک کےلیے  ابال لیں۔جب ابل جائے تو ٹھنڈا کرنے کو کمرے درجہ حرارت پر رکھ دیں۔

اب پانی میں سے پتوں کو الگ کردیں اور پانی کو اپنے بالوں میں اوپر سے نیچے تک تیل کی طرح لگالیں۔ پانی کو سر کی جڑوں پر زیادہ لگائیں۔

اس عمل سے آپ کے بال گرنا بالکل بند ہوجائیں گے اور بال جلدی جلدی بڑھنا شروع ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ جن افراد کےبال گر رہے ہیں ، وہ بال بھی گرنا بند ہوجائیں گے۔

٭ امرود کے پتوں کے دیگر فوائد

امرود کے پتے جہاں جلد اور بالوں کے لیے فائدہ مند ہیں ۔ اسی طرح ان پتوں کے دیگر بھی کئی فائدے  ہیں، جوکہ درج ذیل ہیں۔

٭امرود کے پتے پیٹ کے درد، ڈائریامیں بھی فائدہ مند ہیں۔ امرود کے پتوں کو ابال کے ٹھنڈا کرکے پی لیں ، اس سےآپ کو پیٹ کے درد میں کافی افاقہ ہوگا۔

٭امرود کی چائے کھانسی اور بند گلے کےلیے بھی بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔اس چائے کے استعمال سے آپ کوکھانسی سے فوری نجات حاصل ہوجاتی ہے۔

٭ امرود کے پتوں کو چبانے سے آپ کے دانتوں کی صحت بھی اچھی ہوتی ہے۔ اس عمل سے آپ کو دانت کے درد کی شکایت نہیں ہوتی ۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے۔ اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔