افغانستان:ڈرون حملہ،حقانی گروپ کا اہم رکن ہلاک
کابل :افغانستان میں ڈرون حملے میں حقانی گروپ کا اہم رکن سراج الدین خادمی ہلاک ہوگیا جبکہ صوبے ننگرہار میں افغانستان اور امریکا کی مشترکہ کارروائی میں داعش کے اہم کمانڈر سمیت پانچ جنگجو ہلاک ہوگئے۔
افغان فورسز ملک میں دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،جس کی حالیہ مثال صوبے پکتیکا میں ڈرون حملہ ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق ،جنوب مغربی صوبے پکتیکا کے ڈرون حملے میں حقانی گروپ کا اہم رکن ہلاک ہوگیا،جس کی شناخت سراج الدین خادمی کےنام سے ہوئی ہے۔
سراج الدین حقانی دہشت گردوں کو اسلحہ اور باردو فراہم کرتا تھا۔ صوبائی حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق ،فضائی کارروائی گزشتہ روز سروازہ میں کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں کے ہتھیار بھی تباہ کئے گئے۔
دوسری جانب افغان صوبے ننگرہار میں افغان ایئرفورس اور امریکی فوج کا داعش کے جنگجوؤں کیخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے۔
تازہ فضائی حملہ ضلع کوٹ میں کیا گیا جس میں داعش کے اہم کمانڈر سمیت 5جنگجو ہلاک ہوئے۔
یہ ایک ہی روز میں افغان امریکی فورسز کی جانب سے دوسری کارروائی ہے۔ پہلی کارروائی میں 11افراد ہلاک اور 14زخمی ہوئےتھے ۔
Comments are closed on this story.