Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ کس کا بچہ ہے جس کے والد سلمان خان بنے ہوئے ہیں؟

شائع 09 جون 2016 05:38am

salman100000000

ممبئی:بولی وڈ کے دبنگ خان ہر لڑکی کے دل پر راج کرتے ہیں لیکن کسی بھی لڑکی نے ابھی تک ان کے دل پر قبضہ نہیں جمایا ہے۔

سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری کے واحد اداکار ہیں جن کیلئے سب چاہتے ہیں کہ وہ جلد سے جلد شادی کرلیں،تاہم سلمان ہیں کہ ماننے کو تیار نہیں۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق حال ہی میں سلمان نے  بھانجے آہل کے ساتھ اپنی ایک تصویر شئیر کی،تصویر میں سلمان آہل کے ساتھ اس طرح نظر آرہے ہیں جیسے ایک والد اپنے بیٹے کو پیار کرتا ہے۔

آہل سلمان کی شرٹ کو منہ میں لے کر مسکرا رہے ہیں ،جبکہ سلمان ان کی آنکھوں میں پیار بھری نظروں سے دیکھ رہے ہیں،بلا شبہ ایک خوبصورت پل ہے جسے کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا گیا ہے۔

تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہو رہا ہے کہ سلمان  بہت اچھے والد بنیں گے ،بس انتظار ہے تو ان کے شادی کرنے کا۔

salman2