Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ترک عورت کم ازکم تین بچے پیدا ضرور کرے ،طیب اردگان

شائع 06 جون 2016 02:09pm
 فائل فوٹو
فائل فوٹو

استنبول :ترکی کے صدر طیب اردگان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو فیملی پلاننگ کی ضرورت نہیں،ترک عورت کم سے کم تین بچے ضرور پیدا کرے۔

استنبول میں ویمن اینڈ ڈیموکریسی ایسوسی ایشن میں خواتین اور معاشرے میں ان کے کردار کے موضوع پر تقریب سے خطاب میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ زندگی میں کامیاب خواتین کی حمایت کرتا ہوں تاہم یہ بچوں کی پیدائش میں رکاوٹ کا سبب نہیں بننا چاہیے خواتین کو کم از کم تین بچے ضرور پیدا کرنے چاہیں ، وہ خواتین جو ماں نہیں بننا چاہتی میں انکی حمایت نہیں کرتا ایسی خواتین نامکمل ہوتی ہیں۔

اس سے قبل سرکاری ٹی وی پر خطاب میں طیب اردوگان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو فیملی پلاننگ کی ضرورت نہیں۔ اور نہ ہی مسلم خاندانوں کو خاندانی منصوبہ بندی اور مانع حمل طریقوں کا استعمال کرنا چاہیے، مسلمان اپنی نسل کو بڑھانے کیلئے بچوں کی پیدائش میں مزید اضافہ کریں۔

ترکی کے صدر طیب اردوگان بارہ برس ملک کے وزیراعظم رہ چکے ہیں اور دو ہزار چودہ میں وہ ترکی کے صدر بنے ہیں اور ان کے خود چار بچے ہیں ۔