Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ باکسر محمد علی کے دورہ پاکستان سے واقف ہیں۔

اپ ڈیٹ 04 جون 2016 03:06pm
ali-in-pakistan فائل فوٹو

عظيم باکسرمحمد علی نے پاکستان کا دورہ بھی کیا۔ انہی کی وجہ سے لیاری میں باکسنگ کا کھیل پروان چڑھا۔

بیسویں صدی کے عظیم باکسرمحمد علی 1989 میں اسلام آباد میں ہونے والے سیف گیمزمیں بطورچیف گیسٹ شرکت کرنے کیلئے پاکستان آئے۔ محمد علی نے اس وقت کے پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں نوازشریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے لاہور کا بھی رخ کیا اور داتادربار پر حاضری دی۔ لاہور کے کنئیرڈ کالج کی طالبات کو فیلڈ میں آنے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

مختصردورے میں محمد علی نے لیاری کے معروف ترین باکسنگ کوچ استاد نذر محمد اور اداکار سلطان راہی سے بھی  پاکستان میں باکسنگ کے حوالے سے بیٹھک لگی۔ لیاری کے باکسرز نے بھی محمد علی سے ملاقات کی اور ان سے باکسنگ کے گر سیکھے۔