Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دی گریٹسٹ باکسر محمد علی انتقال کر گئے

اپ ڈیٹ 04 جون 2016 05:52am

ali

لاس اینجلس:  عالمی شہرت یافتہ مایاناز باکسر محمد علی 74 سال کی عمر میں  امریکا میں انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق محمد علی  پارکنسنز سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے، جمعرات کے روز انہیں سانس میں تکلیف کے باعث ایریزونا کے اسپتال میں داخل کیا گیا۔  دو روز زندگی اور موت کی کشمکش کے بعد وہ 74برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

وہ 17جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل  کے ایک پسماندہ علاقے میں پیدا ہوئے اور سیاہ فام ہونے کی وجہ سے بچپن میں گوروں کے استحصال کا شکار رہے۔

باکسر محمد علی کا شمار تاریخ کے عظیم ترین ایتھلیٹس میں ہوتا ہے اور خصوصاً باکسنگ کی دنیا میں تو انہیں 'دیوتا' مانا جاتا ہے۔

 وہ 1964 میں وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوئے، انہوں نے اپنا نام کیشیش مارسل کلے سے  محمد علی رکھا،  محمد علی کو بیسویں صدی کا سب سے بہترین باکسر مانا جاتا ہے۔

انہوں نے 1981انہوں نے باکسنگ کی دنیا کو خیر آباد کر دیا، اپنے باکسنگ کیرئیر میں انہیں صرف پانچ بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔