Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ بھی گردن پر موجود ان لکیروں سے پریشان ہیں؟

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2019 04:32pm

marks

گردن پر موجود افقی لکیروں کا موجود ہونا عام بات ہے۔ ان لکیروں کا گردن میں موجود ہونے کے پیچھے کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ چہرے کی جلد کی طرح گردن کی جلدبھی توجہ کی  حامل ہوتی ہے۔

لیکن اکثر خواتین چہرے کو خوبصورت بنانے کےلیے گردن کا خیال کرناچھوڑ دیتی ہیں۔ جس کے باعث چہرہ گردن سے بالکل الگ نظر آنے لگتا ہے۔

اس کے علاوہ جب خواتین اور مرد کی عمر زیادہ ہوجاتی ہے تو اس وجہ سے بھی گردن میں پر لکیریں آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ ان لکیریں کو گردن کی جھریاں کہا جاتا ہے۔ لیکن ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ یہ لکیریں کسی خاص عمر میں نہیں آتیں، بلکہ کسی بھی عمر میں یہ لکیریں گردن پر نمودار ہونی شروع ہوجاتی ہیں۔

گردن پر لکیروں کے آنے کی دوسری وجہ وزن بڑھنا ہے، جب جسم میں فاضل چربی بڑھ جاتی ہے تو اس کا اثر گردن پر بھی نظر آنے لگتا ہے اور لوگ ڈبل چن جیسے مسئلے سے دوچار ہونے لگتے ہیں یا وہ افراد جو دیر تک گردن جھکائے ایک ہی سمت میں بیٹھے رہیں، ان کی گردن میں بھی کئی لکیریں پڑنی شروع ہوجاتی ہیں۔

:ان لکیروں سے نجات پانے کا اور اس کو صاف رکھنے کے لیے چندآسان  ٹپس درج ذیل بیان کی جارہی ہیں

٭ جب بھی چہرے کو موئسچرائز رکریں تو اس کے ساتھ گردن پر بھی موئسچرائزر استعمال کریں۔ اس عمل سے آپ کی جلد خشک نہیں ہوگی اور گردن پر لکیریں بھی نہیں پڑیں گی۔

٭ سورج کی روشنی جلد کو بہت متاثر کرتی ہے اور گردن وہ جگہ ہوتی ہے، جہاں دھوپ براہ راست اثرانداز ہوتی ہے۔لہذا دھوپ میں نکلنے سے پہلے چہرے کے ساتھ ساتھ گردن پر بھی سن بلاک کا استعمال ضرور کریں۔اس کے علاوہ جب بھی دھوپ میں نکلیں اپنی گردن کو اسکارف یا دوپٹے سے اچھی طرح ڈھانپ لیں۔

٭ کوشش کریں کہ اپنی گردن کو سامنے کی سمت میں رکھیں، گردن کو زیادہ دیر تک جھکا کے نہیں رکھیں۔روزانہ گردن کی ایکسرسائزبھی کریں تاکہ آپ کی گردن پر لکیریں نہیں پڑیں گی۔

٭ جب بھی اپنی گردن پر کوئی بھی کریم یا لوشن لگائیں تو اس کو نیچے سے اوپر کی جانب لگانا شروع کریں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے۔ اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔